
طبی ماہر نے رمضان المبارک میں نیند پوری کرنے کے طریقے بتادیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزوں میں نیند کا پورا ہونا بہت اہم ہے کیونکہ اس سے آپ کی قوت مدافعت میں بہتری آتی ہے۔
امریکا میں کلیولینڈ کلینک اوہائیو کے سلیپ ڈس آرڈر سینٹر کے ڈاکٹر فیشال شاہ نے کہا ہے کہ یہ عام بات ہے کہ جب کوئی شخص مکمل نیند لیتا ہے تو اس کے کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیند بھوک کے نظام کو متاثر کرتی ہے یعنی نیند کی کمی ان دو تبدیلیوں سے منسلک ہے جو بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز میں پائے جاتے ہیں جس سے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچن کی کون سی چیزیں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ نیند میں کمی سے قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے جس سے کئی لوگ انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور انہیں صحتیاب ہونے میں وقت لگ جاتا ہے۔
ڈاکٹر فیشال شاہ نے رمضان میں نیند کو پورا کرنے کے کچھ آسان طریقے بھی بتائے ہیں۔
معیاری نیند کے لیے کمرے میں اندھیرا رکھیں۔
آرام دہ بستر ہو۔
شور شرابے والا ماحول نہ ہو۔
کمرے کا درجہ حرارت مناسب ہو۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سونے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے ٹیلی ویژن اور الیکٹرانک آلات بند کردیں، ان باتوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ نیند کا مستقل شیڈول اچھی نیند میں مددگار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افطار کے بعد سستی سے بچنے کیلئے یہ کام ضرور کریں
ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ رمضان میں نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں اور یقینی بنائیں کہ اس پر عمل ہو۔
کچھ لوگ اپنی نیند کا وقت اور دورانیہ سہولت کے حساب سے تبدیل کرتے رہتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News