کیا کیلے کھانے سے وزن کم ہوتا ہے؟
کیلے کھانے کے حوالے سے اکثر لوگوں کی رائے آپس میں نہیں ملتی کیونکہ اکثر کا ماننا ہے کہ یہ وزن میں اضافہ کرتا ہے اور کچھ افراد کا ماننا ہے کہ اس سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہرین صحت اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اور حقیقت میں یہ وزن بڑھاتا ہے یا کم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلا کھانے کا درست وقت کونسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہونے کے باوجود کیلے آپ کا وزن کم کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے اندر اچھے کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو فائبر کی شکل میں آتے ہیں۔
کیلے پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جو مجموعی صحت اور تندرستی کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔
کیلے نہ صرف فوری توانائی کو فروغ دینے کے لیے ناشتے کی ایک بہترین غذا ہیں بلکہ یہ ورزش سے پہلے اور ورزش کے بعد کا بہترین کھانا بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتے میں کیلے کھانا کتنا فائدہ مند ہے؟
اس حوالے سے ہیلتھ پریکٹیشنر شلپا اروڑہ کا کہنا ہے کہ ’ کیلے میں فائبر کی زیادہ مقدار اسے ایک بہت ہی تسکین بخش کھانا بناتی ہے، جو میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
