
انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے۔
دراصل انگلیوں کے جوڑوں کے درمیان خلا میں ہوا (گیس) بھرنے کے باعث ایک بلبلہ سا بن جاتا ہے۔
جب انگلیاں چٹخائی جاتی ہیں تب یہ بلبلہ پھٹ جاتا ہے جس سے ‘کڑک کڑک’ کی مخصوص آواز پیدا ہوتی ہے جسے سن کر ایسا لگتا ہے کہ کوئی ہڈی ٹوٹ گئی ہو۔
ماہرین کے مطابق اس عمل سے کوئی نقصان نہیں جبکہ اس سے احتیاط برتنے کی جانی چاہیئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو یہ کرنے سے منع کیا جائے کیونکہ ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔
اس حوالے سے کیلیفورنیا کے ایک فزیشن نے تحقیق کی اور تجربہ اپنے اوپر ہی کیا۔
وہ لمبے عرصے تک اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں چٹخاتے رہے جب کہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں پر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
بعد ازاں جب انہوں نے ایکسرے کروایا تو دونوں ہاتھوں کے جوڑوں میں کوئی تبدیلی نہیں تھی۔
کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر مسلسل اس عمل کو کیا جائے تو اس سے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں البتہ اس سے بچنے کے لیے خود کو مصروف رکھا جائے کیونکہ زیادہ تر لوگ پریشانی کے عالم میں ہی ایسا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News