Advertisement
Advertisement
Advertisement

مچھر صرف انسانوں کو ہی کیوں کاٹتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

مچھر صرف انسانوں کو ہی کیوں کاٹتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
مچھر

مچھر صرف انسانوں کو ہی کیوں کاٹتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

سائنسدانوں نے انسانی جسمانی بو کے اس خاص جز کو دریافت کرلیا ہے جو ممکنہ طور پر مچھروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ انسانی جسم کیسی مہک مچھروں کے لیے زیادہ پرکشش ہوتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک شیشے کے پنجرے کو استعمال کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں افریقی ملیریا مچھر قید کی گئے۔

اس کے بعد پنجرے کو 8 افراد کے ایک خیمے سے منسلک کیا گیا تاکہ مچھروں پر جسمانی بو کے اثرات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

محققین نے دریافت کیا کہ مچھر انسانی جسم کی بو کی جانب لپکتے ہیں خاص طور پر carboxylic acids بشمول butyric acid کی بو ان کو زیادہ کھینچتی ہے۔

Advertisement

butyric acid ایک ایسا فیٹی ایسڈ ہے جو انسان معدے میں بناتے ہیں جبکہ قدرتی طور پر مکھن، سخت پنیر، دودھ، دہی اور کریم میں بھی پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب مچھر ایسے انسانوں کی جانب زیادہ توجہ مرکوز نہیں کرتے جن کی جسمانی بو میں carboxylic acids کی کمی ہوتی ہے۔

درحقیقت ماہرین نے دریافت کیا کہ ٹی ٹری آئل میں پائے جانے والے ایک جز monoterpenoid eucalyptol کی مہک مچھروں کا پسند نہیں ہوتی۔

یہ مرکب عموماً ماؤتھ واش اور کھانسی کے سیرپ میں کافی عام استعمال ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج سے ہمیں ایسے محلول تیار کرنے میں مدد مل سکے گی جو مچھروں کو مارنے یا ان سے دور رکھنے میں مدد فراہم کر سکیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر