
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے ورزش کرنے کا بہترین وقت کونسا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو دوپہر کو ورزش کرنا بہترین ہے۔
اس تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے شکار افراد میں طرز زندگی کے مختلف عناصر سے مرتب اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ دن میں کس وقت ورزش کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ دوپہر کے وقت ورزش کرنے سے ایک سال کے عرصے میں ذیابیطس کے مریضوں کے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری آئی۔
محققین کے مطابق دوپہر کے وقت جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونے سے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش کرنے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے مگر تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش کا وقت بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News