
آم کھانے کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں اکثر لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے۔
آم کا صرف ذائقہ ہی اچھا نہیں ہوتا بلکہ اس پھل کو کھانے سے انسانی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
آم سے صحت کو ہونے والے فوائد
غذائی اجزا سے بھرپور
آم میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے جبکہ جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خلیات کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے
اس پھل کا ایک اور فائدہ کیلوریز کی مقدار کم ہونا ہے۔ 165 گرام آم میں 99 کیلوریز ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانے کے آغاز میں آم جیسے پھل کھانے سے بسیار خوری کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔
ذیابیطس سے بچانے کے لیے مفید
سننے میں تو عجیب لگتا ہے کہ بہت زیادہ میٹھا ہونے کے باوجود آم کھانا ذیابیطس کا مریض بننے سے بچاتا ہے۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ اعتدال میں رہ کر اس پھل کو کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا (البتہ ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں)۔
صحت کے لیے مفید مرکبات کا حصول
آموں میں پولی فینولز نامی نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اینٹی آکسائیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔
مدافعتی نظام مضبوط بنائے
یہ پھل مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے اجزا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو مضبوط مدافعتی نظام کے لیے اہم ہوتا ہے، اس وٹامن کی کمی سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔
دل کی صحت بہتر بنائے
آموں میں موجود میگنیشم اور پوٹاشیم سے خون کی روانی کا نظام مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان اجزا سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔
بینائی کے لیے بھی فائدہ مند
آموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس روشنی کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور سورج کی شعاعوں اور نقصان دہ نیلی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
کینسر کی مخصوص اقسام کا خطرہ کم ہوتا ہے
آموں میں پولی فینولز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ نباتاتی مرکبات کینسر سے بچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News