Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناشتہ نہ کرنے والوں کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

ناشتہ نہ کرنے والوں کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ناشتہ

ناشتہ نہ کرنے والوں کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہرین نے ناشتہ نہ کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔

 تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2، انسولین کی مزاحمت اور موٹاپے جیسے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح فشار خون کے مسئلے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

ناشتے نہ کرنے سے جسم فائبر اور وٹامنز سے محروم ہو سکتا ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنے سے معدے میں تیزابیت کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور سینے میں جلن کی شکایت ہوسکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر طویل وقت تک معدے میں موجود تیزابی سیال کو غذا نہ ملے تو وہ اوپر کی جانب جاتا ہے۔

Advertisement

ناشتہ نہ کرنے سے دماغ کو مناسب مقدار میں ایندھن نہیں ملتا جس کے باعث دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ طویل وقت تک کچھ نہ کھانے سے سردرد اور سر چکرانے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

دن کا آغاز ناشتے سے نہ کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بھوک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔

رات کے کھانے کے بعد صبح ناشتہ نہ کرنے سے جسم اور دماغ گھنٹوں غذا سے محروم رہتے ہیں جس کے باعث نقصان دہ غذاؤں بالخصوص میٹھی اشیا کھانے کی خواہش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

ناشتہ نہ کرنے سے جسم سے خلیات کے کچرے کی صفائی ہوتی ہے جس سے بڑھاپے کی جانب سفر سست ہو سکتا ہے۔ مگر ایسا اسی وقت ممکن ہے جب دن کے باقی حصے میں صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال کیا جائے۔

ہمارے دماغ کو رات بھر اپنے افعال کے لیے گلوکوز کی شکل میں ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو صبح ہمارے جگر میں نشاستہ کی اس قسم کی کمی کا امکان بڑھتا ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے۔

اس کے باعث ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تاکہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد مل سکے۔

Advertisement

اگر ناشتہ نہ کرنا عادت بنا لیا جائے تو اس ہارمون کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث انسولین کی مزاحمت کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث دن بھر بھوک یا تھکاوٹ کا احساس ستاتا رہتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنے سے قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ قوت مدافعت کو خلیات کی مناسب مقدار کے لیے غذا کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بیماریوں سے لڑ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر