
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مائیگرین کیوں ہوتا ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے طریقے کونسے ہیں۔
آدھے سر کے درد کو مائیگرین کہتے ہیں جس کا سامنا کئی لوگ کرتے ہیں لیکن مائیگرین کے لیے کوئی علاج بھی موجود نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیگرین ختم کرنے یا کم کرنے کے لیے ایسی غذائیں اپنی خوراک میں شامل کریں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہوں، اس کے لیے یہ جاننا بھی اہم ہے کہ مائیگرین ہونے کی اصل وجوہات ہیں کیا؟
تناؤ، نیند کی کمی، موسم میں تبدیلیاں، تیز بو، اونچی آوازیں، تیز روشنیاں، کچھ کھانے اور مشروبات جیسے کیفین اور چاکلیٹ اور ہارمونل تبدیلیاں مائیگرین کا سبب بن سکتی ہیں۔
یوگا یا جسم کو پرسکون کرنے کی تکنیک
میڈیٹیشن یا یوگا جسم کو آرام دیتی ہیں اور یہ جسم کے کسی بھی حصے کا درد ختم کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
نیند پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کریں
اگر آپ کو مائیگرین کی شکایت رہتی ہو تو نیند پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کریں، نیند ہمیشہ پوری لیں اور پرسکون لیں۔
زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں
کوشش کریں کہ اپنے آپ کو ہائیڈریٹڈ رکھیں اور غذا میں جڑی بوٹیوں والی چائے شامل کریں، اس کے لیے آپ پودینے والی چائے، ادرک کی چائے، پانی میں پھلوں کو ملا کر پیئں۔
اس کے علاوہ اورنج اور انگور کا جوس بھی اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News