Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں اچانک کچھ میٹھا کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے؟ وجہ جانیے

Now Reading:

ہمیں اچانک کچھ میٹھا کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے؟ وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہمیں اچانک کچھ میٹھا کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے۔

جسم میں پروٹین کی کمی

آپ کے جسم میں پروٹین کی کم مقدار ہونے کی وجہ سے آپ کو اچانک میٹھا کھانے کی طلب ہوسکتی ہے۔ سمپل کاربوہائیڈریٹ خون میں تیزی سے داخل ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر اور پھر انسولین کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

آپ کی خوراک میں فائبر، پروٹین کی کمی کی وجہ سے سمپل کاربوہائیڈریٹ آپ کو جلد ہی مزید کچھ میٹھا کھانے پر ذور دیتے ہیں۔

کم یا خراب نیند

Advertisement

نیند Ghrelin اور Leptin جیسے ہارمونز کے نظام کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ ہارمونز بھوک کی مقدار کو  بڑھاتے اور کم کرتے ہیں۔کم نیند دماغی  نظام کو کمزور کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں جنک  فوڈ اور میٹھا کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

بہت زیادہ ذہنی تناؤ

ذہنی تناؤ آپ کے کورٹیسول کی سطح کو متاثر کرتا ہے، یہ ایک ایسا ہارمون ہے جس کی مقدار زیادہ ہونے پر آپ کے گلوکوز اور انسولین کی گردش کرنے والی سطح کو تبدیل کر دیتا ہے اور پھر  میٹھے کا استعمال سیروٹونن کو بڑھاتا ہے،جو کہ ایک نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو موڈ اور بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔

غذائی اجزاء کا عدم توازن

جسم میں کیلشیم، زنک، کرومیم، اور میگنیشیم کا عدم توازن میٹھا کھانے کی خواہش پیدا کرسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر اچانک میٹھا کھانے کی طلب ہوتی ہے۔

میٹھے کی طلب کو کیسے ختم کیا جائے؟

Advertisement

پھلوں کا استعمال

تازہ پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔

ان پھلوں سے آپ کی میٹھے کی طلب بھی ختم ہوجائے گی اور اس سے جسمانی صحت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

پانی کا استعمال

جب بھی آپ کو کوئی میٹھی چیز کھانے کی طلب ہو تو بس ایک گلاس پانی پی لیں۔ یہ آپ کی خوراک میں کوئی اضافی کیلوریز شامل کیے بغیر آپ کا پیٹ بھر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر