Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جامن کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ جامن کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
جامن

کیا آپ جامن کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

جامن نہ صرف کھانے میں مزیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے بیش بہا فائدے بھی ہیں اور یہ گرمیوں میں بہت تھوڑے وقت کیلئے آتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد بتائیں گے جن سے آپ شاید ہی واقف ہوں۔

جامن میں پانی، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن سی، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3، وٹامن بی 6 اور وٹامن اے جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

متعدد غذائی اجزا کی موجودگی کے باعث اس پھل کو کھانے سے جسم کو متعدد طریقوں سے فائدہ ہوتا ہے۔

دل کی صحت کو بہتر کرے

Advertisement

جامن میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی اہم جز ہے۔ اس پھل کو کھانے سے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے

جامن میں موجود اجزا اور وٹامنز سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ آئرن، کیلشیئم اور سوڈیم جیسے اجزا مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

جگمگاتی جِلد

جامن کھانے سے جِلد ہموار ہوتی ہے اس کی وجہ جامن میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ مرکبات اور وٹامن سی جیسے اجزا ہیں جو جِلد میں کولیگن نامی ہارمون بننے کا عمل بہتر کرتے ہیں۔

سردرد کی شدت میں کمی

Advertisement

جامن کھانے سے سردرد کی شدت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جس کی وجہ اس میں موجود مرکبات ہوتے ہیں۔

دانتوں اور مسوڑوں کے لیے بہترین

یہ پھل دانتوں اور مسوڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں موجود اجزا جیسے کیلشیئم اور فاسفورس دانتوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جسمانی ورم میں کمی

جامن میں پولی فینولز اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے جسمانی ورم میں کمی آتی ہے اور خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد سے تحفظ ملتا ہے۔

ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچائے

Advertisement

جامن کھانے سے ذیابیطس کی علامات جیسے بہت زیادہ پیشاب آنے اور ہر وقت پیاس لگنے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں مٹھاس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے تو اسے کھانے سے بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈی ہائیڈریشن سے بچائے

جامن میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو گرم موسم میں اسے کھانے سے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہ خون کی گرمی بھی دور کرنے والا پھل ہے۔

خون کی کمی دور کرے

اس پھل میں آئرن جیسا غذائی جز موجود ہے اور اگر جسم میں اس جز کی کمی ہو تو ہیموگلوبن کی سطح گھٹ جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔ تو جامن کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار بڑھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر