خبردار! چکن کا گوشت بنانے سے قبل یہ غلطی ہرگز نہ کریں
چکن کا گوشت بنانے سے قبل ہم اکثر ایسی غلطی کر جاتے ہیں جس سے خطرناک بیکٹریا کچن میں ہر جگہ پھیل سکتا ہے۔
دنیا بھر کے طبی اداروں یا فوڈ ریگولیٹرز کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ چکن کے کچے گوشت کو پکانے سے پہلے دھونے سے گریز کرنا چاہیے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت کو دھونے سے خطرناک بیکٹریا کچن میں ہر جگہ پھیل سکتا ہے۔ تو دھونے کی بجائے چکن کے گوشت کو براہ راست تیز آنچ پر پکانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد چکن کے گوشت کو پکانے سے قبل دھونا پسند کرتے ہیں۔
کچھ افراد کا ماننا ہے کہ گوشت کو پکانے سے قبل دھونا ضروری ہوتا ہے تاکہ اس پر موجود گندگی کی صفائی ہوسکے۔
اسی طرح دیگر کا خیال ہے کہ سرکے یا لیموں کے عرق سے چکن کے گوشت کی صفائی بیکٹریا کو ختم کر دیتی ہے۔
مگر تحقیق کے مطابق پانی یا سرکے سے چکن کے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا ختم نہیں ہوتے بلکہ دیگر اشیا تک ان کے پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گوشت کو دھونے سے پانی کے ذرات کے ذریعے بیکٹریا چکن میں ہر جگہ پھیل جاتے ہیں۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نلکے کے پانی سے گوشت کو دھونے سے بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
اگر آپ پھر بھی گوشت دھونا چاہیں تو ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نلکے کے پانی کی بجائے پانی سے بھری بالٹی یا سنک میں گوشت کو دھونے کی کوشش کریں۔
اس کے بعد کاغذ سے اردگرد کی سطح کی صفائی کریں، جس سے آلودگی یا بیکٹریا کے پھیلنے کا خطرہ کم ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
