Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ کونسی عادت ہے جو تخلیقی ذہن کے حامل افراد کو کامیاب بناتی ہے

Now Reading:

وہ کونسی عادت ہے جو تخلیقی ذہن کے حامل افراد کو کامیاب بناتی ہے
تخلیقی

وہ کونسی عادت ہے جو تخلیقی ذہن کے حامل افراد کو کامیاب بناتی ہے

دنیا کے تمام ہی شعبے ہائے زندگی میں جتنی بھی ترقی ہورہی ہے وہ تخلیقی ذہن کے حامل افراد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، یہ نہ صرف اپنی سوچ سے دنیا کو الگ طرح سے دیکھتے ہیں بلکہ اسے بہتر بنانے کے لیے نت نئی ایجادات بھی کرتے رہتے ہیں۔

تخلیقی ذہن کے حامل افراد کی ایسی کونسی عادات ہے جو انہیں دیگر افراد سے ممتاز بناتی ہے اور جوعام افراد نہیں اپناتے۔ ماہرین نے ایسے افراد کی سب سے بہترین عادات کے بارے کہا ہے کہ یہ لوگ تنہائی میں اپنے تخیلات میں جاکر سوچتے ہیں اور اس پر غور کرتے ہیں وہ اپنی ذات کے حوالے سے یا جو بھی نیا کام کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں تفصیل سے سوچتے ہیں اور منصوبہ بندی کرتے ہیں یہی عمل ان کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

ایریزونا، آرکنساس اور مینیسوٹا کی یونیورسٹیوں کے امریکی ماہرین نفسیات نے یہ جاننے کے لیے جب آپ کے پاس کچھ کام کرنے کو نہیں ہوتا ہے تخلیقی صلاحیتوں کا آغاز کیسے ہوتا ہے ایک تحقیق کی جس میں 2,000 رضاکاروں کو شامل کیا گیا۔

اس تحقیق کے دوران انہیں الگ کمرے چند منٹ کے لیے بیٹھے کو کہا گیا اور ساتھ ہی ربڑ بینڈ دیئے گئے اور ان سے کہا گیا آپ انہیں فروخت کر کے کیسے پیسے کما سکتے ہیں سوچ کر بتائیں، تاہم جو لوگ سوچنے میں بہتر تھے انہوں نے مل کر اس کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایسے افراد جو مختلف سوچوں میں بہتر تھے ان میں بوریت کا امکان کم پایاگیا۔

ایریزونا یونیورسٹی کی ایک علمی نیورو سائنسدان، سینئر مصنف جیسیکا اینڈریوزہانا کا کہنا ہے کہ لوگوں کا کسی بھی حوالے سوچنا صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔ سماجی دوری ان کے لیے بوریت کی وجہ نہیں بنتی بلکہ یہ اپنی سوچوں کے ساتھ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے مصروف اور ڈیجیٹل طور پرایک دوسرے سے منسلک معاشرے میں، بغیر کسی خلفشار کے اپنے خیالات کے ساتھ تنہا رہنے کا وقت ایک نایاب چیز بنتا جا رہا ہے۔ تاہم اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سوچنے کی عادت والے افراد تنہائی کواپنے تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے صرف کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر