آج ہم آپکو خراب موڈ کو ٹھیک کرنے کے چند آسان طریقے بتائیں گے۔
اچھا سوچیں
ہمیشہ اچھا اور بہترین سوچیں، دن بھر ہونے والی تمام منفی چیزوں کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔
برش کریں
دانت صاف کرنا اور برش کرنا موڈ کو خوشگوار بنانے کیلئے سب سے بہتر ہے، اس سے آپ فریش محسوس کرتے ہیں۔
کھانا پکائیں
کھانا پکانے سے آپ کافی ذہنی تناؤ کو دور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں کیونکہ کھانا پکاتے وقت آپ کی ساری توجہ صرف کھانے پر ہوتی ہے۔
چیوئنگ گم کھائیں
خراب موڈ کو بہتر کرنے کیلئے کوئی شوگر فری چیوئنگ گم کھالیں۔
چہل قدمی کریں
اگر کچھ نہ کرنے کا موڈ ہو تو آپ 10 یا 15 منٹ کی واک کرلیں، اس سے آپ کی طبعیت بحال ہوجائے گی۔
اگر تھکن واک کرنے کی اجازت بھی نہ دے تو چند منٹ تازہ ہوا میں بیٹھنا آپ کو کافی ریفریش کردیتا ہے۔
آئسکریم کھائیں
اکثر اوقات موڈ خراب ہونے کی وجہ سمجھ نہیں آتی جس سے انسان مزید چڑچڑا ہوجاتا ہے، تو ایسے میں آئسکریم کھانا آپ کے موڈ کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News