
کس پھل میں ہے کتنی کیلوریزجان لیں، تاکہ وزن گھٹا سکیں
صحت مند رہنے کے لیے وزن کو اعتدال میں رکھنا نہایت ضروری ہے یہی وجہ ہے دنیا بھرمیں لوگ وزن کو کم کرنے اور اسے توازن میں رکھنے کے لیے کئی طرح کی غذائیں استعمال کرتے ہیں انہی میں پھل بھی شامل ہے۔
پھل عموماً کیلوریزمیں کم لیکن فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن چند پھل ایسے بھی جن میں کیلوریز زیادہ موجودہوتی جو وزن کم کرنے خواشمند افراد کے لیے غیر صحت بخش ثابت ہوسکتے ہیں۔
پھلوں کے بارے میں ایک عام خیال یہ ہے کہ اسے جتنابھی کھایا جائے وزن نہیں بڑھتا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ بعض پھلوں میں بہت زیادہ کیلرویز ہوتی ہے جبکہ ایسے افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ دن بھر کے کھانے میں کیلوریز کومقدار کو کم کر دیتے ہیں ایسے میں وہ پھل جو کیلوریزمیں زیادہ ہوں تو وزن کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگتا ہے۔
تاہم کس پھل میں کتنی کیلوریز ہے اور کونسے پھل وزن کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے جانتے ہیں۔
کیلا
کیلا ایک صحت بخش پھل تاہم اس کی زیادہ مقدار کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ ایک کیلے میں تقریباً 150 کیلوریزاور 37.5 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے۔
آم
آم میں 20 سے زیادہ مختلف وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں لیکن اسے بھی اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کرنا چاہئے، ایک آم میں تقریباً 202 کیلوریز موجود ہوتی ہے۔
ایواکاڈو
اس میں بہت زیادہ چکنائی پائی جاتی ہے جبکہ یہ ایک زیادی کیلوریز رکھنے والا پھل ہے صرف اس کے سو گرام میں 160 کیلرویزموجود ہوتی ہے۔
ناریل
ناریل صحت بخش چکنائی، فائبر اور منرلزحاصل کرنا کا ایک مؤثر ذریعہ ہے تاہم ایک کپ ناریم میں 283 کیلوریز پائی جاتی ہے۔
تاہم کچھ پھل جیسے اسٹرابیری، آڑو،چیری، نارنگی، تربوز، پپیتااور کیوی میں بہت ہی کم کیلوریز ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News