Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کو ماہرین کا اہم مشورہ

Now Reading:

ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کو ماہرین کا اہم مشورہ

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے صبح کے بجائے دوپہر میں ورزش کرنا مفید ہے۔

یہ تحقیق امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر ذیابیطس کیئر جریدے میں شائع کی گئی، جس میں میساچوسٹس بریگھم اینڈ وومن اسپتال کے ڈویژن آف سلیپ اینڈ سرکیڈین ڈس آرڈرز کے شریک مصنف ڈاکٹر جینگی کیان کہتے ہیں کہ تحقیق کے مطابق اگر ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد دوپہر میں ورزش کریں تو ان کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ورزش جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن ہمارے مطالعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کرنے کا وقت بھی اہم ہوتا ہے۔

برطانیہ کے شہر بریگھم میں جولس ذیابیطس سینٹر کے محققین کی ٹیم نے 2 ہزار 400 سے زائد ایسے لوگوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جو ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

ایک سال تک مطالعے کے اعدادوشمار کاجائزہ لینے کے بعد محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ دوپہر کو ہلکی اور زیادہ بھاری ورزش کرتے ہیں ان کے خون میں گلوکوز کی سطح میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

Advertisement

ہارورڈ کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق ہلکی ورزش/جسمانی سرگرمیوں میں تیز چلنا، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا یا اوپر اور نیچے سیڑھیاں چڑھنا اور اترنا شامل ہیں۔

زیادہ بھاری ورزش میں جاگنگ، تیز دوڑنا شامل ہے جس میں سانس پھولنے لگتا ہے اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔

بعدازاں تحقیقی مطالعہ کے چوتھے سال کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ دوپہر کے وقت ورزش کرتے ہیں ان کے خون میں گلوکوز کی سطح میں کمی برقرار رہتی ہے اور ذیابیطس کی ادویات سے آہستہ آہستہ چھٹکارا پانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے مصنفین نے نشاندہی کی ہے کہ تحقیق میں محدود پیمانے پر جائزہ لیا گیا ہے کیونکہ اس میں نیند یا خوراک کی پیمائش نہیں کی گئی۔

جوسلن ذیابیطس سینٹر کے معاون اور شریک مصنف ڈاکٹر رولینڈ مڈل بیک نے کہا کہ ورزش کرنے کے اوقات جسمانی صحت کے لیے اہم ہے، مستقبل میں ہم مریضوں کو مشورہ دینے کے حوالے سے مزید اعدادوشمار اور تجربات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

برطانیہ میں ذیابیطس کی ریسرچ کمیونیکیشن کی سربراہ ڈاکٹر لوسی چیمبرز نے اس تحقیق کے بارے میں کہا کہ جسمانی طور پر چاق و چوبند رہنے سے ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں کو ان کے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور ذیابیطس سے متعلق سنگین پیچیدگیوں جیسے دل کی بیماری اور گردے کی خرابی کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اس نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش (چاہے صبح، دوپہر یا شام میں) کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں بلڈ شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے تاہم دوپہر میں کی گئی ورزش زیادہ مفید ہے لیکن اس کی وجوہات واضح نہیں ہیں اور ورزش کے بہترین اوقات کے بارے میں حالیہ تحقیق کے شواہد ملتے جلتے ہیں۔

ڈاکٹر لوسی چیمبرز کہتی ہیں کہ اگر آپ ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہیں تو سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ ایک ایسی ورزش کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں اور اسے آپ طویل مدت تک اپنے معمول کا حصہ بنا سکیں، پھر چاہے آپ اپنے کام سے پہلے کریں یا بعد میں، ناشتے سے پہلے کریں یا رات کے کھانے کے بعد کریں، تاہم یہ یاد رکھیں کہ ورزش کرنا آپ کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہونا چاہیے۔

مذکورہ تحقیق کے نتائج ذیابیطس کیئر کے جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کیا ہے؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذیابیطس کی سب سے عام قسم ٹائپ 2 ذیابیطس ہے، اور یہ اس وقت ہوتی ہے جب خون میں چینی کی مقدار میں تیزی سے اضافہ اور انسولین کی مزاحمت جیسی ذیابیطس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں جسے عموما ٹائپ ٹو ذیابیطس کا سبب سمجھا جاتا ہے۔

یہ زیادہ تر بالغ افراد میں پائی جاتی ہے اور اس کا تعلق بڑی عمر کے افراد، موٹاپے، جینیات، اور ورزش نہ کرنے سے ہے۔

Advertisement

ذیابیطس کے شکار افراد کو اعصابی مسائل، بینائی کے مسائل، گردے کی بیماری اور دل کی بیماری سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
یہ عام سی سرگرمی طلباء کی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہے
روغن زیتون کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر