آج ہم آپکو چہرے سے میک اپ صاف کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
اپنے ہاتھ دھوئیں
آپ کی انگلیوں سے بیکٹیریا اور جراثیم آسانی سے آپ کے چہرے پر منتقل ہوسکتے ہیں۔
اسی لیے اپنے چہرے کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا لازمی ہے۔
روئی چہرے پر زور سے نہ رگڑیں
میک اپ کو ہٹانے کے لئے اپنی جلد کو سختی سے رگڑنا آپ کی جلد کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب مائل کرسکتا ہے۔
روئی کا استعمال کریں
میک اپ کو چہرے سے ہٹانے کے لیے آپ کو صرف میک اپ ریموور میں ایک کاٹن پیڈ بھگونے کی ضرورت ہے۔
کاٹن پیڈ آپ کے لئے میک اپ ہٹانے کے عمل کو آسان بنائے گا۔
صاف نرم کپڑے سے چہرہ صاف کریں
ایک بار جب آپ روئی کی مدد دے تمام میک اپ ریموو کردیں تو اسکے بعد صاف نرم کپڑا لیں، اسے گرم پانی سے دھوئیں اور اپنے چہرے سے باقی ماندہ میک اپ کے ذرات مٹا دیں۔
ٹونر لگائیں
اپنی جلد کے پی ایچ توازن کو بحال کرنے کے لیے میک اپ ہٹانے کے بعد لازمی ٹونر کا استعمال کریں۔
یہ آپ کی جلد سے ایکسٹرا آئل ختم کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
