Advertisement
Advertisement
Advertisement

تخم بالنگا سے صحت پر مرتب ہونے والے چند اثرات کے بارے میں جانیے

Now Reading:

تخم بالنگا سے صحت پر مرتب ہونے والے چند اثرات کے بارے میں جانیے

تخم بالنگا سے صحت پر مرتب ہونے والے چند اثرات کے بارے میں جانیے

آج ہم آپکو تخم بالنگا سے صحت پر مرتب ہونے والے چند اثرات کے بارے میں بتائیں گے۔

تخم بالنگا کو عموماً پانی یا کسی مشروب میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔

صحت کے لیے مفید منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ

ایک کھانے کے چمچ تخم بالنگا سے کیلشیئم کی روزانہ درکار مقدار کا 15 فیصد جبکہ آئرن اور میگنیشم کا 10، 10 فیصد حصہ مل جاتا ہے۔

کیلشیئم اور میگنیشم ہڈیوں کی صحت اور مسلز کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں جبکہ آئرن خون کے سرخ خلیات کے لیے ضروری جز ہے۔

Advertisement

بیشتر افراد غذا کے ذریعے کیلشیئم اور میگنیشم کی مناسب مقدار جسم کا حصہ نہیں بنا پاتے تو تخم بالنگا سے ان کا حصول ممکن ہے۔

فائبر سے بھرپور

ایک کھانے کے چمچ تخم بالنگا میں 7 گرام فائبر موجود ہوتا ہے جو روزانہ درکار مقدار کے 25 فیصد حصے کے برابر ہے۔

فائبر ایسا غذائی جز ہے جو ہمارا جسم ہضم نہیں کر پاتا اور اسی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

فائبر نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہت اہم ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے قبض جیسے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

تخم بالنگا میں فائبر کی ایک قسم pectin موجود ہوتی ہے جو معدے میں موجود صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی افزائش نسل کرتی ہے جس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔

پیٹ بھرنے کا احساس

pectin سے بھرپور غذا کے استعمال سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

بلڈ شوگر کنٹرول

ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریض ہر بار کھانے کےبعد پانی میں 3 سے 4 چمچ تخم بالنگا شامل کرکے ایک ماہ تک استعمال کریں تو بلڈ شوگر کی سطح میں 17 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

تخم بالنگا میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

کولیسٹرول کی سطح میں بہتری

فائبر کی قسم pectin سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

روانہ 7 کھانے کے چمچ یا 30 گرام تخم بالنگا کا ایک ماہ تک استعمال کرنے سے بلڈ کولیسٹرول کی شرح میں 8 فیصد تک کمی آتی ہے۔

نباتاتی مرکبات سے بھرپور

تخم بالنگا میں نباتاتی مرکبات جیسے پولی فینولز اور فلیونوئڈز سمیت دیگر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

فلیونوئڈز اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جس سے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے جبک ہ ورم کی سطح میں کمی آتی ہے۔

Advertisement

فلیونوئڈز کے استعمال سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا حصول

تخم بالنگا کے ایک کھانے کے چمچ میں ڈھائی گرام اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔

ہمارے جسم کو alpha-linolenic acid کی ضرورت جسمانی توانائی کے لیے ہوتی ہے جب کہ یہ ایسڈز ورم کش بھی ہوتے ہیں جس سے دائمی امراض جیسے ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر