
آج ہم آپکو چہرے پر ایکنی کا سبب بننے والی اُن عام عادات کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ ناواقف ہیں۔
جلد کی ماہر بھارتی ڈاکٹر گیتیکا متل گپتا نے ایکنی اور دانت برش کرنے کی ہماری عادات کے درمیان غیر متوقع تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔
متعدد تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہانے کے بعد یا نہاتے وقت دانت برش کرنے سے چہرے پر ایکنی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر گیتیکا کا کہنا ہے کہ شاور لینے کے بعد اپنے دانتوں کو برش کرنا ممکنہ طور پر جلد کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے دانتوں کو برش کرتے ہیں تو ہمارے منہ سے ہماری جلد میں بیکٹیریا منتقل ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، یہ منتقلی، خاص طور پر منہ اور ٹھوڑی کے ارد گرد جلن کا سبب بن سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں مہاسے اور دانے ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی ماہرین کے مطابق نہاتے وقت یا اس کے بعد برش کرنے سے منہ اور باتھ روم کے بیکٹیریا کا چہرے پر پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے، بہت اچھا ہوگا کہ اگر دانت برش نہانے سے پہلے کیا جائے اور پھر نہایا جائے، اس سے چہرے پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کو دھو کر چہر پر لگایا جائے، بار بار چہرے کو چھونے سے گریز کریں، اس کے علاوہ ماؤتھ واش سے کلیاں کر کے منہ صاف کریں تاکہ بیکٹیریا ختم ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News