
موٹاپے کا شکار افراد کو یہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے!
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کونسی چیز ہے جو انسان کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سافٹ ڈرنکس کا روزانہ استعمال نوجوان افراد کے جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن رہا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھے مشروبات کو روزانہ پینے کی عادت دنیا بھر میں نوجوانوں کو موٹاپے کا شکار بنا رہی ہے۔
اس تحقیق میں دنیا کے 107 ممالک اور خطوں کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ سے زائد طالبعلموں میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوانوں میں موٹاپا عام ہوتا جا رہا ہے اور ایسا سافٹ ڈرنکس کے استعمال کے باعث ہو رہا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک یا اس سے زائد بار میٹھے مشروبات کے استعمال سے موٹاپے کا امکان نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق موٹاپے کی وباء پر قابو پانے کے لیے نوجوانوں میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال کی شرح میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News