Advertisement
Advertisement
Advertisement

خون میں کیفین کی مقدار جسم کی چربی اور ذیابیطس کے خطرے کو متاثر کر سکتی ہے

Now Reading:

خون میں کیفین کی مقدار جسم کی چربی اور ذیابیطس کے خطرے کو متاثر کر سکتی ہے
کیفین

خون میں کیفین کی مقدار جسم کی چربی اور ذیابیطس کے خطرے کو متاثر کر سکتی ہے

خون میں کیفین کی سطح  جسم کی چربی کی مقدار کو کم کرنے میں مددفراہم کر سکتی ہے یہ ایک ایسا عنصر ہے جس کے نتیجے میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور قلبی امراض کے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، جس کے مطابق  کیفین کی سطح، BMI اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

سویڈن میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ، برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی اور برطانیہ کے امپیریل کالج لندن کی تحقیقی ٹیم نے کہا کہ کیلوریز سے پاک کیفین والے مشروبات کو جسم میں چربی کی سطح کو کم کرنے والا ممکنہ ذریعہ کہا جاسکتا ہے۔

محققین نے مارچ میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں لکھا، کہ جینیاتی طور پر پیش گوئی کی گئی ہے کہ پلازما میں کیفین کی زیادہ تعداد کم BMI اور پورے جسم کی چربی کے ماس سے وابستہ ہے۔

اس مطالعہ میں تقریباً 10,000 سے کم لوگوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا جسے موجودہ جینیاتی ڈیٹا بیس سے اکٹھا کیا گیا تھا، جس میں کیفین کے ٹوٹنے کی رفتار سے منسلک ہونے والے مخصوص جینوں میں یا اس کے آس پاس کے تغیرات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

Advertisement

اس تحقیق میں ایک ایسے جین کی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا جسے اے ایچ آر کہتے ہیں جو کیفین کو زیادہ آہستہ سے توڑتے ہیں، جس سے یہ خون میں زیادہ دیر تک رہ سکتا ہے۔

اگرچہ کیفین کی سطح، BMI، اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے درمیان ایک اہم ربط تھا، لیکن خون میں کیفین کی مقدار اور ایٹریل فیبریلیشن، ہارٹ فیلیئر، اور فالج سمیت قلبی امراض کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔

پچھلے مطالعات نے کیفین کی اعتدال پسند مقدار  کو دل کی بہتر صحت اور کم BMI سے جوڑا ہے، اور نئی تحقیق اس بات کے مزید ثبوت فراہم کرتی ہے۔

تاہم کیفین کے حوالے سے یہ بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کیفین کے جسم پر اثرات تمام مثبت نہیں ہیں۔

محققین نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس قلیل مدتی ٹرائلز سے یہ بات سامنے آئی ہے  کہ کیفین کے استعمال کے نتیجے میں وزن اور چربی میں کمی واقع ہوتی ہے، لیکن کیفین کے استعمال کے طویل مدتی اثرات معلوم نہیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر