 
                                                      گھر پر ایئربڈز یا ہیڈ فون کو صاف کرنے کا طریقہ بھی جان لیں
صحت مند رہنے کے لیے جسم کی صفائی کے ساتھ ان تمام اشیاء کی صفائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جنہیں آپ دن میں کئی بار استعمال کرتے ہیں جیسے ایئربڈزیا ہیڈ فون۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ایئرویکس جسے کان کا موم کہا جاتا ہے کان کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ لیکن ایئربڈزیا ہیڈ فون کے استعمال سے یہ ویکس ان آلات میں موجود سوراخوں میں جمع ہونے لگتا ہے دوران ورزش بھی یہ آلات پیسنہ اور گرد کو جمع کر لیتے ہیں اس طرح ان میں بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کی افزائش کو فروغ ملتا ہے، اورجب انہیں استعمال کیا جاتا ہے تو یہ آپ کے کان میں درد یا فنگل انفیکشن کے خطرہ کو بڑھا دیتے ہیں۔
ان ایئربڈز یا ہیڈ فونز صفائی اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگر ان کی مناسب صفائی یا دیکھ بھال کا خیال نہ رکھا جائے توان کی فراہم کردہ حقیقی آڈیو کوالٹی بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔
یہ مائیکروفون کو بھی متاثر کر سکتا ہے، فون کالز اور وائس میمو کو مزید مشکل بنا سکتا ہے ساتھ ہی پسینہ آپ کے ہیڈ فون پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ اس میں تیزابیت موجود ہوتی ہے جو اس کی اندرونی ساخت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
اگر آپ کے پاس کسی معروف کمپنی کے ائیربڈز یا ہیڈ فون ہیں تو کمپنی کے مطابق ان کی صفائی کے لیے روئی یا کسی نرم سوتی کپڑے کا انتخاب کریں اور اسے پانی سے گیلا کرنے بجائے اس پر ہینڈ سنیٹائزر کی قلیل مقداراستعمال کریں اورسوراخوں کو اچھی طرح جھاڑیں کر صاف کریں۔
پانی کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس طرح یہ خراب ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایسے ہیڈ فونز ہیں جن کی سلیکون بٹ کو ہٹایا جاسکتا ہے تو اسے ہٹا کر اندر کی جانب سے اچھی طرح صاف کریں۔ لیکن کھرچنے یا رگڑنے کی کوشش نہ کریں۔
دوسری طرح کے ہیڈ فونز کو صاف کرنے کے لیے ان کو کشن ہٹاکر روئی کی مدد سے صاف کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 