Advertisement
Advertisement
Advertisement

دار چینی کے چند حیران کن فوائد جن سے آپ واقف نہیں

Now Reading:

دار چینی کے چند حیران کن فوائد جن سے آپ واقف نہیں
دار چینی

دار چینی کے چند حیران کن فوائد جن سے آپ واقف نہیں

دار چینی کے درخت سے حاصل ہونے والی چھال انتہائی صحت بخش اجزاء سے بھر پور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ  اسے صدیوں سے گھروں میں بطور مصالحہ اور ذائقے کے لیے استعمال کیاجاتا رہا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی پر جتنی تحقیق کی جاتی ہے اتنے ہی اس کے فائدے سامنے آتے ہیں یہاں اس منفرد خوشبو لیے دارچینی کے چند صحت کے فوائد کا جائزہ لیتے ہیں۔

کم بلڈ شوگر

ذیابیطس کے مرض میں دار چینی کا استعمال بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم سائنس دان اس حقیقت سے ناواقف ہیں کہ  بلڈ شوگر کو کم کرنے دار چینی کیسے کام کر تی ہے۔ اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے کتنے وقت تک استعمال کیا جائے۔

میٹابولزم 

Advertisement

دار چینی میں ایک خاص قسم کا تیل موجودہوتا ہے جو  چربی کے خلیوں کا بطور ایندھن استعمال مزید بڑھا دیتا ہے۔ لہذا وزن میں کمی کے خواشمند افراد اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

خوبصورت جلد

دار چینی میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد پر ایکنی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں مہاسوں کا سبب بننے والے بیکٹیریا سے لڑنے کی  زبردست صلاحیت موجود ہوجود ہوتی ہے ساتھ ہی یہ کولیجن کی پیداوار کو بھی بڑھا سکتی ہے، جس سے آپ کی جلد جواں دکھائی دینے لگتی ہے۔ اسے ماسک میں شامل کر کے چہرے پر استعمال کر سکتے ہیں۔

بلڈ پریشر

متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دارچینی کا مسلسل 3 ماہ تک روزانہ استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے معاون ثابت ہوتا ہے۔

دماغی صحت

Advertisement

دار چینی الزائمر  کا سبب بننے والے دماغی پروٹین کی تعمیر کو کم کرنے میں بے حد مفید ثات ہوئی ہے  جبکہ ایک اور تحقیق میں دار چینی کو بہتر یاداشت کے لیے بھی مفید قرار دیا گیا ہے۔

کولیسٹرول 

دارچینی کا باقاعدہ استعمال جسم برے کولیسٹرول کی سطح کو  کم اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر