Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبزی خور افراد ہوجائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خبردار کردیا

Now Reading:

سبزی خور افراد ہوجائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خبردار کردیا

ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ خواتین و حضرات جو سبزی پر مشتمل غذا پر انحصار کرتے ہیں ان میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات 50 فی صد زیادہ ہوتے ہیں۔

لِیڈز یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے مردوں اور عورتوں سمیت 4 لاکھ 13 ہزار 914 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور پہلی بار شواہد پیش کیے کہ سبزی خور مردوں کو گوشت خور مردوں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کے اضافی خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزی خوروں میں گوشت خوروں کی نسبت کولہے کی ہڈی فریکچر ہونے کی شرح 50 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 10 سال سے زائد کے عرصے میں ہر 1000 افراد میں تین اضافی کولہے کے فریکچر کے معاملات پیش آئی گے۔

محققین کی ٹیم نے اس شرح کا تخمینہ حقیقی دنیا کے کیسز کے حساب سے بھی پیش کیا۔

ٹیم کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ گوشت کھانے والے (ہفتے میں پانچ یا زیادہ بار گوشت کھانے والے) اوسطاً 6.5 افراد اور مخصوص مواقع پر گوشت کھانے والے (ہفتے میں پانچ بار سے کم گوشت کھانے والے) اوسطاً 6.5  افراد کو کولہے کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ایسے افراد جو مچھلی تو کھاتے ہیں پر گوشت نہیں ان میں 7 کیسز اور وہ افراد جو دودھ سے بنی غذا کھاتے ہیں لیکن مچھلی یا گوشت نہیں کھاتے ان میں یہ کیسز بڑھ کر 9.5 تک ہو جائیں گے۔

Advertisement

تحقیق کی سربراہی کرنے والے جیمز ویبسٹر کے مطابق کولہوں کا فریکچر بوڑھے ہوتے معاشرے میں ایک ابھرتا ہوا مسئلہ ہے۔

باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا کم ہونا کولہا فریکچر ہونے کے خطرات میں اضافے کی اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

مزید یہ کہ سبزی خور افراد گوشت خور افراد کی نسبت تجویز کردہ پروٹین کی مقدار سے 17 فی صد کم پروٹین حاصل کر پاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے سبزی خور افراد کے لیے یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ انہیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ مطلوبہ پروٹین کے ساتھ متوازن غذا لے رہے ہوں اور صحت مند بی ایم آئی کو برقرار رکھیں۔ یہ چیز ان افراد کی ہڈیوں اور پٹھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد دے گی۔

نیوٹریشنل ایپیڈیمیولوجی گروپ کی سربراہ پروفیسر جینٹ کیڈ کے مطابق اگرچہ سبزیوں پر مشتمل غذا صحت کے لیے مفید ہوتی ہے، لیکن غذا کے معیار کی سمجھ اور اہم اجزاء کا توازن مستقبل میں ہڈیوں کی صحت کو بہتر کرنے اور خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر