Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطرناک بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو نمک کا استعمال کم کردیں؛ تحقیق

Now Reading:

خطرناک بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو نمک کا استعمال کم کردیں؛ تحقیق

خطرناک بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو نمک کا استعمال کم کردیں؛ تحقیق

خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لئے نمک کا استعمال کم کریں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انتہائی کم نمک کے ساتھ غذائیں کھانے والے افراد امراضِ قلب اور فالج سمیت اسی طرح کی دیگر سنگین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سمیت نظامِ ہاضمہ کی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔

ماہرین نے برطانیہ کے 5 لاکھ افراد پر تحقیق کی، انہوں نے 2006 سے 2010 ان رضاکاروں سے سوالات و جوابات کرنے کے بعد ان میں امراض قلب کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تحقیق کے آغاز میں رضاکاروں سے نمک کے استعمال کرنے سے متعلق سوالات پوچھے اور پھر فالو اپ میں ان سے نمک کے استعمال سے متعلق پوچھا گیا۔

Advertisement

بعد ازاں ماہرین نے تمام رضاکاروں میں امراض قلب کے ٹیسٹ کیے، جس سے معلوم ہوا کہ زیادہ نمکین غذائیں کھانے والے افراد یا پھر کھانوں میں الگ سے نمک ڈال کر غذائیں کھانے والے افراد میں ایٹریل فبلریشن (اے ایف) کی تخیص ہوئی۔

مذکورہ بیماری کے دوران دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے اور پھر مسلسل اس کی دھڑکن تیز ہونے سے فالج سمیت دیگر مسائل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نمکین غذائیں کھانے والے یا پھر کھانوں میں نمک ڈال کر ان کا استعمال کرنے والے افراد میں اے ایف کی بیماری کے امکانات 18 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ درمیانے درجے کی نمکین غذائیں کھانے والے افراد یا پھر کبھی کبھی کھانوں میں نمک ڈال کر ان کا استعمال کرنے والے افراد میں بھی اے ایف کی بیماری کے امکانات 15 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین نے لوگوں کا مشورہ دیا کہ وہ نمک کا کم سے کم استعمال کریں اور خصوصی طور پر کھانوں میں الگ سے نمک شامل نہ کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر