Advertisement
Advertisement
Advertisement

چائے یا کافی، کون سا مشروب بہتر ہے؟

Now Reading:

چائے یا کافی، کون سا مشروب بہتر ہے؟
چائے

چائے یا کافی کون سا مشروب بہتر ہے؟

چائے پانی کے بعد دنیا کا دوسرا مقبول ترین مشروب ہے، جبکہ کافی کو جگانے اور ارتکاز بڑھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ جسمانی اور ذہنی صحت کے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو وہ کونسا ہوگا۔

چائے اور کافی دونوں کے ہی صحت کے حوالے سے ان گنت فوائد سامنے آئیں ہیں لیکن ہر چیز کی طرح ان کا بھی استعمال اگر اعتدال میں کیا جائے۔ اگرآپ کو کیفین کی طلب ہورہی ہے تو کون سا مشروب کافی یا چائے، آپ کے دن بھرتوانا رکھ سکتا ہے۔

صحت کے فوائد

 کافی اور چائے دونوں ہی صحت بخش مشروب ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ  کافی پینے کے متعدد صحت کے فوائد ثابت ہوئے ہیں، بشمول سوزش کو کم کرنا اور دل اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانا۔

کافی پینے سے دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کافی کا باقاعدگی سے استعمال دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔

Advertisement

اسی طرح چائے پر کی جانے والی تحقیق میں بھی اسے امراض قلب کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔ چائے کا استعمال دل کی بیماری اورکینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔

  کینسر ایپیڈیمولوجی، بائیو مارکرز اینڈ پریونشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ چائے کا استعمال بعض کینسروں کے خطرے کو کم کرتا ہے، بشمول رحم اور چھاتی کا کینسر۔

اگرچہ کسی بھی مشروب میں فائبر نہیں ہوتا ہے، آپ فائبر سے بھرپور ناشتے (جیسے کہ ٹوسٹ یا پھل) کے ساتھ ان کا لطف اٹھا سکتے ہیں یا فائبر کے مواد کو بڑھانے کے لیے اپنی کافی یا چائے میں پاؤڈر فائبر سپلیمنٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔

کیفین

کافی اور چائے دونوں میں کیفین ہوتی ہے۔ ایک معیاری 8 آونس کپ کافی میں تقریباً 95 ملی گرام کیفین ہوتی ہے، جب کہ کالی چائے کے ایک کپ میں تقریباً 50 ملی گرام، اور سبز چائے میں تقریباً 30 ملی گرام ہوتی ہے۔

ارتکاز

Advertisement

جبکہ چائے میں کیفین بھی ہوتی ہے اور یہ علمی افعال اور ارتکاز کو بہتر بناتی ہے۔ تاہم اس میں موجود تھینائن، ایک امائنو ایسڈ ہے جو تناؤ کو کم کرکے چائے کی افادیت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

توانائی

کافی میں کیفین ہوتی ہے، جو توجہ اور علمی افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔” تاہم، اگر آپ ضرورت سے زیادہ کیفین کا استعمال کرتے ہیں تو یہ منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

کافی یا چائے سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے اسے بغیر چینی کے استعمال کیا جائے۔ اگر آپ اپنی کافی یا چائے میں مٹھاس شامل کرنا چاہتے ہیں، تو قدرتی مٹھاس، جیسے شہد یا ناریل شوگر، کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر