
ٹی بیگ والی چائے صحت کیلئے کتنی خطرناک؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ٹی بیگ والی چائے صحت کیلئے کتنی خطرناک ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ٹی بیگ سے پلاسٹک کے اربوں ذرات چائے کے اندر داخل ہو کر ہر گھونٹ کے ساتھ آپ کے حلق سے معدے تک پہنچتے ہیں۔
جی ہاں، ٹی بیگ والی چائے کے ایک کپ میں خردبینی پلاسٹک کے اربوں ذرات موجود ہیں، اگر آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو پلاسٹک کے ٹی بیگ میں بند چائے پینا آج ہی چھوڑ دیں۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر 95 درجے سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں ٹی بیگ ڈبویا جائے تو اس سے پلاسٹک کے 11 ارب ذرات خارج ہو کر چائے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ان کی جسامت 100 نینومیٹر سے لے کر 5 ملی میٹر تک ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے پینے والی افراد پلاسٹک ٹی بیگز استعمال کرنے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پلاسٹک ٹی بیگز کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News