Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا چینی کبھی خراب نہیں ہوتی؟

Now Reading:

کیا چینی کبھی خراب نہیں ہوتی؟
چینی

چینی کم کیلوریز لیے ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہے جسے مختلف میٹھی اشیاء کی تیاری کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی طرح کیا چینی بھی خراب ہوتی ہے؟

اچھی خبریہ ہے کہ چینی کبھی خراب نہیں  ہوتی اور نہ ہی اس کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔

دانے دار چینی کیوں خراب نہیں ہوتی؟

دانے دار سفید چینی واقعی ایک غیر معینہ مدت تک استعمال کے قابل رہتی ہے اگر اسے خشک اور تاریک جگہ پر رکھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ جیلی اور مونگ پھلی کے مکھن جیسی غذائیں اتنی طویل عرصے تک محفوظ نہیں کی جاسکتی کیونکہ چینی ایک مؤثر تحفظ کے طور پر کام کرتی ہے۔

نیوٹریشن ریسورس سینٹر کے مطابق چینی کوماضی میں کھانے کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی کھانے سے نمی جذب کرتی ہے اور بیکٹیریا کے بڑھنے کے لیے پانی ضروری ہے۔ (اور یہی وجہ ہے کہ چینی کو اکثر اچار میں بھی ایک لازمی جز کے طور پر شامل کیاجاتا ہے۔

Advertisement

آپ کو یہ علم کیسے ہوگا کہ چینی خراب ہوچکی ہے؟

اگرچہ چینی خراب نہیں ہوتی تاہم مختلف حشرات، نمی اور دیگر مادوں سے آلودہ ہوسکتی ہے جو اس کے معیار کو متاثر کرسکتے ہیں اس طرح اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اسی طرح چینی بدبو اور ذائقوں کو بھی جذب کر سکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کی شوگر کسی ایسی چیز سے متاثر ہو جائے جو سونگھنے یا چکھنے میں کچھ کم خوشگوار ہوتو اسے استعمال نہیں کریں۔

تاہم فوڈ سیفٹی کی بہت سی تنظیمیں چینی کو دو سال کے بعد استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں لیکن اگر آپ کو اس میں کسی قسم کی کوئی  بدبو یا معیار میں کوئی تبدیلی محسوس نہ ہوتو پرانی چینی کو ایک نئے تھیلے میں ڈال کراستعمال کر سکتے ہیں۔

کیا براؤن شوگر خراب ہو جاتی ہے؟

براؤن شوگر خراب ہوجاتی ہے اگر اسے ہوا میں کھلا رکھا جائے تو، یہ نمی کو جذب کر کے سخت ہوجاتی ہے تاہم اسے کسی جار میں محفوظ رکھا جائے تو یہ بھی کافی عرصہ تک درست حالت میں رہتی ہے۔

Advertisement

براؤن شوگر کو زیادہ عرصے تک استعمال کرنے کے لیے اسے ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کریں اور اسے دو سال کے اندر اندر بہترین تازگی اور ذائقہ کے ساتھ استعمال کریں۔ آپ براؤن شوگر کو فریزر میں بھی رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اسے استعمال کرنے سے پہلے آپ کو براؤن شوگر کو چند گھنٹوں کے لیے پگھلانا ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر