
کافی اور آنکھوں کی صحت کے درمیان کیا تعلق ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
کافی دنیا کا وہ واحد مشروب ہے جس کے بارے میں بہت زیادہ متنازعہ بیانات آتے رہتے ہیں کبھی تحقیق سے اس کے لا تعداد فوائد سامنے آتے ہیں تو کبھی اسے مضر صحت قرار دے دیا جاتاہے۔
حال ہی میں کافی کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جس میں اسے آنکھوں کی صحت کے حوالے سے مضر قرار دیاجارہا ہے۔ کافی ایک بے پناہ مقبول مشروب ہے اور اسے عالمی مشروبات میں اہم مقام حاصل ہے کیونکہ یہ آپ کو جگانے اور ذہنی ارتکاز کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
کافی میں کیفین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی جز کبھی کبھار اس کا منفی پہلو بن جاتا ہے۔ متعدد سائنسی مطالعات نے کافی کے زیادہ استعمال کو جسم میں پانی کی کمی، میٹابولک مسائل اور صحت کے دیگر خدشات سے جوڑتے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ کافی کا اثر آنکھوں کی صحت پر بھی ہوتا ہے۔ کچھ رپورٹس اسے بصارت کے لیے مضر جبکہ کچھ اسے خشک آنکھوں کی علاج قرار دیتی ہے۔ اس طرح کی معلومات آپ کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں یہاں پر ماہرین کی جانب درست حقائق پیش کیے جارہے ہیں تاکہ آپ اسے بغیر کسی خوف کے استعمال کر سکیں۔
کافی میں کیفین کے علاوہ فینولک مرکبات، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر ضروری غذائی اجزاء کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، ماہرین غذائیت کا دعویٰ ہے کہ کافی اگر اعتدال میں اور کسی ماہر کی رہنمائی کے تحت استعمال کی جائے تو یہ اجزاء صحت کے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں ۔ جیسے وزن کم کرنے، جگر کو صحت مند رکھنے اور ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنا۔
تاہم، ماہر غذائیت کے مطابق اگر کافی کو ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ یہ اندرونی گرمی پیدا کرنے، عمل انہضام کو سست، اور بے سکونی پیدا کر نے کا سبب بن سکتی ہے۔ اسی لیے اسے اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کیا جائے تو بہترہیں۔
کافی اور آنکھوں کی صحت کے درمیان تعلق کیا ہے؟ مختصراً کافی اور آنکھوں کی صحت کے درمیان تعلق پیچیدہ ہے، جس کے نتائج ہر شخص میں مختلف ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی چشم سائنس اور بصری سائنس کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بینائی کے مسائل کی خاندانی تاریخ رکھنے والے افراد کو کافی کے زیادہ استعمال سے گلوکوما کے بڑھتے ہوئے خطرہ کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ اس کے برعکس، امریکن اکیڈمی آف اوپتھلمولوجی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اعتدال پسند کیفین کا استعمال گلوکوما سے عالمی طور پر کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ حیرت انگیز طور پر، ان لوگوں کے درمیان خطرہ بڑھ جاتا ہے جو جینیاتی طور پر آنکھوں کے دباؤ میں اضافے کا شکار ہوتے ہیں۔
حالیہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کافی خشک آنکھوں کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کیفین آنسو کے اخراج کو فروغ دیتا ہے، ممکنہ طور پر خشک آنکھوں کی حالتوں اور اس سے منسلک بصری خرابیوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بہر حال، سب سے زیادہ معقول طریقہ یہ ہے کہ کسی ماہر سے رہنمائی حاصل کی جائے، اور اپنی کافی کے طرز عمل کو مجموعی صحت کے مطابق بنائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News