
جسم میں پانی کی کمی کا سبب بننے والی ان 6 غذاؤں سے پرہیز کریں
پانی زندگی کا لازمی جز ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ انسانی جسم کی ساخت کا تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ مناسب ہائیڈریشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جسم کے تمام ضروری افعال ہموار طریقے سے چل رہے ہوں جیسے کہ غذائی اجزاء کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا، جسم کے درجہ حرارت کا ریگولیشن، اورجوڑوں کے لیے ضروری چکنائی کی فراہمی تاہم کچھ غذائیں جسم میں پانی کی کمی کا سبب بن سکتی ہیں وہ کون سی ہیں جانتے ہیں۔
جسم میں پانی کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب جسم اپنے اندر سے زیادہ سیال کھو دیتا ہے، جس سے جسم میں معدنیات کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ اس عدم توازن کے نتیجے میں تھکاوٹ، پٹھوں میں درد اور اس سے بھی زیادہ شدید صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
پروسیسڈ فوڈز
زیادہ سوڈیم والی غذائیں جیسے چپس، نمکو اور پاپ کارن جسم میں پانی کی ضرورت میں اضافہ کرتی ہیں۔ اور اس طرح جسم میں پانی کمی ہونے لگتی ہیں چاہے آپ زیادہ پانی ہی کیوں نہ لے رہے ہوں۔
اس لیے ضروری ہے کہ سوڈیم سے بھرپور غذاؤں کے بجائے تازہ پھل اور سبزیوں کا انتخاب کریں۔
کیفین سے بھرپور مشروبات
کافی، چائے یا انرجی ڈرنکس ان سب میں ہی کیفین موجود ہوتا ہے جو پیشاب میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور اس طرح جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کافی اور چائے کا استعمال ترک کر دیں بلکہ انہیں اعتدال میں استعمال کریں اور دن بھر میں پانی کا استعمال بھی بڑھا دیں۔
میٹھے مشروبات
سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات آپ کی پیاس بجھانے کے ساتھ جسم میں زائد چینی کا سبب بنتے ہیں جسم کو شوگر کو پروسیس کرنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، یعنی یہ میٹھے مشروبات جسم کو پانی فراہم کرنے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کر سکتے ہیں۔
اس لیے کوشش کریں کہ ان مشروبات کے بجائے تازہ پھلوں کے رس کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔
ہائی پروٹین والی غذائیں
پروٹین ٹشوزکی تعمیراورمرمت کے لیے انتہائی ضروری ہیں، تاہم پروٹین سے بھرپور غذائیں گردوں پر دباؤ ڈال کر جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں خلل کا سبب بن سکتی ہیں جس کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کم پانی لیں گے تو جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔ اپنے کھانے کو پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ متوازن رکھنے کی کوشش کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو۔
تلی ہوئی اشیاء
تلی ہوئی غذائیں بہت مزیدار ہوتی ہی تاہم ان میں چکنائی اور اکثرسوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کو میٹابولائز کرنے کے لیے کافی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح آپ کے جسم میں پانی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ تلی ہوئی غذاؤں کے بجائے کول سلو اور سلاد کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
سویا ساس
سویا ساس کو کئی پکوان میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں سوڈیم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ سویا ساس کی تھوڑی مقدار بھی آپ کے سوڈیم کی مقدار میں نمایاں اضافے کا سبب بن سکتی ہے اس طرح سیال کی ضرورت میں اضافہ ہوتا ہے اور ممکنہ طور پر پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔
کوشش کریں سویا ساس کی جگہ دیگر مصالحے استعمال کریں لیکن اسے ڈالنا ہی مقصود ہوتو اس کی کم مقدار استعمال کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News