
روزانہ روزانہ پیاز کھانے کے ان 10فائدوں سے واقف ہیں کھانے کے ان 10فائدوں سے واقف ہیں
پیاز کھانے سے آپ کو اس میں موجود ضروری غذائیت اور بایوایکٹیو مرکبات صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ یہاں پر روزانہ پیاز کو غذا میں شامل رکھنے کی دس ایسے اہم ترین فوائد بتائے جارہیں ہیں جنہیں جان کر آپ کبھی اسے کھانا ترک نہیں کریں گے۔
غذائیٹ کو پاور ہاؤس
پیاز میں کئی اہم وٹامنز اور منرلز خصوصاً وٹامن سی، وٹامن بی سکس، پوٹاشیم اور فولیٹ پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹس خصوصیات
پیاز اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرکے دائمی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔
قلب کی صحت
پیاز بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو بڑھاتی ہے اس طرح امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ
پیاز میں موجود کچھ مرکبات مختلف کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
امنیاتی نظام
پیاز میں موجود وٹامن سی امنیاتی نظام کو قوت فراہم کرتا ہے اور اس طرح آپ کئی طرح کے انفیکشنز سے بچے رہتے ہیں۔
نظام انہضام
پیاز میں موجود فائبر اور پوٹاشیم قبض سے محفوظ رکھ کر بہتر نظام انہضام کو فروغ دیتے ہیں۔
سوزش سے نجات
پیاز میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو اینٹی سوزش خصوصیات رکھتے ہیں اور سوزش کے نتیجے کئی امراض جنم لے سکتے ہیں جیسے گٹھیا۔
بلڈ شوگر
پیاز خون میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو ذیابیطس کے مرض میں انتہائی ضروری ہے۔
خوبصورت جلد
اپنی بہترین اینٹی آکسیڈینٹس اور سلفر کی بنا پر یہ جلد اور بالوں کی صحت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News