Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابیطس ٹائپ 2 میں کھانے کے بہترین اوقات؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

ذیابیطس ٹائپ 2 میں کھانے کے بہترین اوقات؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

نیدرلینڈز میں ہوئی ایک تحقیق میں ذیابیطس ٹائپ 2 والے مریضوں کیلئے کھانے کا بہترین معمول واضح کیا گیا ہے جس سے خون میں شوگر کی سطح متوازن (کم) رہ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز میں ماسٹریشٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کا اپنے مطالعے میں کہنا تھا کہ صبح 7 بجے ناشتہ اور پھر رات کے 9 بجے ہلکا پھلکا کھانا، یہ کھانے کے درمیان 14 گھنٹے کا وقفہ اگر معمول بنا لیا جائے تو ٹائپ 2 ذیابیطس مریضوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ دو وقت کے کھانے کے درمیان 14 گھنٹے کے وقفے سے جسم روزے کی حالت میں پہنچ جاتا ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی مجموعی سطح کم ہوجاتی ہے۔

علاوہ ازیں اس تحقیق کے نتائج پچھلی تحقیق کے ساتھ بھی مطابقت رکھتے ہیں جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ 2 خوراکوں کے درمیان کم مدت کا وقفہ بھی جیسے 8 گھنٹے، موٹاپے کے شکار لوگوں میں چربی جلانے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے کا باعث ہے۔

تاہم اس بات کا خیال رہے کہ ایسے افراد کو اپنی خوراک میں اہم تبدیلیاں کرنے سے پہلے طبی پیشہ ور افراد یا رجسٹرڈ ماہرِ غذا سے مشورہ کرنا چاہیے۔ وہ آپ کی انفرادی ضروریات اور صحت کی موجودہ حالت کی بنیاد پر ہدایت فراہم کریں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر