Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ عام غلطیاں جو آپکو جلد بوڑھا کردیتی ہیں

Now Reading:

وہ عام غلطیاں جو آپکو جلد بوڑھا کردیتی ہیں
جلد

وہ عام غلطیاں جو آپکو جلد بوڑھا کردیتی ہیں

آج ہم آپکو اُن عام غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپکو جلد بوڑھا کردیتی ہیں۔

ناکافی نیند

نیند کی کمی کے شکار فرد کا جسم ایک ہارمون کورٹیسول کو زیادہ مقدار میں خارج کرتا ہے جسے تناؤ بڑھانے کا باعث تصور کیا جاتا ہے۔

کورٹیسول جِلد کو ہموار رکھنے والے ہارمون کولیگن کے افعال کو متاثر کرتا ہے اور جھریاں ابھرنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تمباکو نوشی

Advertisement

اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں تو کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جوانی میں جھریوں اور کھال لٹکنے جیسی بڑھاپے کی علامات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

تمباکو نوشی سے جِلد کی سطح تک آکسیجن اور دیگر ضروری اجزا پہنچانے والے خون کا بہاؤ گھٹ جاتا ہے اور جسم کولیگن ہارمون کو کم بنانے لگتا ہے۔

سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا

کچھ وقت تک سورج کی روشنی میں رہنا صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر بہت زیادہ وقت گزارنا جِلد کو نقصان پہنچاتا ہے۔

سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں سے کولیگن ہارمون کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ جسم ایک پروٹین elastin بہت زیادہ مقدار میں بنانے لگتا ہے۔

اس پروٹین کے باعث جِلد سخت اور کھردری ہونے لگتی ہے جبکہ جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں۔

Advertisement

جِلد کی نمی کا خیال نہ رکھنا

اگر جِلد خشک ہو جائے تو وہ سخت اور کھردری ہو جاتی ہے جبکہ لچک بھی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

چہرے اور ہاتھوں کو دن بھر میں کم از کم ایک یا 2 بار ضرور دھونا عادت بنائیں اور اگر جِلد خشک ہوگئی ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے کریم کا استعمال کریں۔

صحت بخش غذاؤں سے دوری

صحت کے لیے بہترین غذاؤں سے امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر ایسی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے جو جوانی کی توانائی چوس لیتی ہیں۔

Advertisement

سالم اناج، پھلوں، سبزیوں، گریوں، زیتون کے تیل اور مچھلی پر مبنی غذا کا زیادہ جبکہ سرخ گوشت کا کم استعمال کریں۔

ورزش نہ کرنا

جسمانی سرگرمیوں سے دوری بھی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے۔

جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے خون کو جوان محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ورزش کرنے کی عادت سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں، جسمانی توانائی بڑھتی ہے، مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور دماغی افعال میں بہتر ہوتے ہیں۔

ورزش کرنے سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض جیسے امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

Advertisement

ضروری نہیں کہ کسی جم کا رخ کیا جائے، درحقیقت روزانہ 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو ٹھیک رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر