
ناشتہ کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟
ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے کیونکہ اسی پر باقی دن کی توانائی کا دارومدارہوتا ہے اسی لیے کہاجاتا ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح کرنا چاہئے۔ تاہم ناشتے کو بیدار ہونے کے کتنی دیر بعد اور اس میں کون سی غذائیں لینی چاہئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر روز ایک مقررہ وقت پر کھانا کھانے سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے اورمزاج پر اس کا مثبت اثرپڑتا ہے۔ اگر دن کے آغاز کے بہت بعد میں ناشتہ کیا جائے تو یہ بھوک کے ہارمون کے اخراج کا سبب بنتا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ بھوک لگتی ہے۔
جسم انسولین کے لیے دن کے اوائل میں سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں اس لیے خون میں شوگر کے بہتر انتظام کے لیے رات کے بجائے صبح یا دوپہر کے اوائل میں اپنی کیلوریز کی زیادہ مقدار حاصل کرنا بہتر ہے۔
عام طور پر، جاگنے کے دو گھنٹے کے اندر ناشتہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کے میٹابولزم کو تیز کرنے اور دن بھرتوانا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ ناشتے کے لیے جو بہترین غذائیں ہیں یہاں پر پیش کی جارہیں ہیں۔
دہی
دہی ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں میکرو نیوٹرینٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی شامل ہوتی ہے۔ دہی میں گریاں اور پھلوں کو شامل کر اس کی غذائیت کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے، دہی میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں، جس سے یہ آپ کے دن کا آغاز کرنے کے لیے ایک صحت مند انتخاب ہے۔صبح کے وقت مکمل چکنائی والا دہی غیر چکنائی والی اقسام کی نسبت اور بھی زیادہ طاقت فراہم کرتا ہے۔
انڈا
انڈے کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے اور اسے دن کے آغاز پر غذا میں شامل رکھنا صحت مند پروٹین کے حصول بہترین طریقہ ہے۔ انڈے کی زردی میں کولیسٹرول کی کچھ مقدار موجود ہوتی تاہم ہفتے میں چند دن اسے ناشتے میں شامل رکھنا بہترین انتخاب ہے۔
چیا پڈنگ
تخم ملنگا سے تیار پڈنگ فائبر، پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے حصول کا انتہائی آسان ذریعہ ہے اسے تیار کرنا بے حد آسان ہے یہ ذائقہ اور صحت کا حسین امتزاج ہے۔ اس میں شامل اجزاء آپ کے آنتوں اور مجموعی صحت بہتر بنانے کے ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
دلیہ
دلیا برسوں سے ناشتہ کا حصہ رہا ہے اس کے ذائقے اور غذائیت کو بڑھانے کے لیے اس میں شہد، کاجو کا مکھن، بلیو بیریز اور دار چینی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دلیہ دل کو صحت مند رکھنے والے فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو دن کے آغاز پر آپ کو سیر کر دیتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News