
تمباکو نوشی چھوڑنے میں مددگار انوکھا ہار
تمباکو نوشی ایک ایسی مضر صحت عادت ہے جسے چھوڑنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، جبکہ اس کا باقاعدہ استعمال کئی دائمی امراض کا سبب بنتا ہے تاہم اب ایک ایسا ہار تیار کیا گیا ہے جو اس عادات سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
اس بری عادات کو ترک کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے جب اسے ایک بار ترک کردیا جائے تو صحت پڑنے والے مضر اثرات آہستہ آہستہ زائل ہو نے لگتے ہیں۔
تاہم یہ اسمارٹ ہار حقیقی وقت میں روشن سگریٹ کی گرمی کو ٹریک کرکے لوگوں کو تمباکو نوشی کو روکنے اور دوبارہ اس بری عادت سے دور رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہار کی طرح دکھائی دینے والی یہ اسمارٹ ڈیوائس نارتھ ویسٹرن میڈیسن کے محققین نے تیار کی ہے، جو ایک لیپیس بلیو پینڈنٹ سے مشابہت رکھتی ہے اورسگریٹ نوشی کا بہتر طریقے سے پتہ لگاتی ہے۔ اسے نیکوٹین کے عادی افراد کو تمباکو نوشی روکنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اسموک مون نامی یہ ہار سابقہ کئی ڈیوائسز سے زیادہ قابل اعتماد ہے جو اس عادت کو ترک کرنے میں مدد کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تھرمل سینسرز سے گرمی کو محسوس کرتا ہے، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والا کتنا سانس لیتا ہیں اور پف یا کش کے درمیان کتنا وقت لیتا ہے۔
بلاشبہ، اس پروڈکٹ کا مقصد ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں یا جو چھوڑ چکے ہیں اور اس طرف دو بارہ جانا نہیں چاہتے۔ اس ہار کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ تمباکو نوشی کرنے والے کی رازداری کو مکمل طور پر برقرار رکھتا ہے کیونکہ یہ صرف گرمی کو ٹریک کرتا ہے نہ کہ چہرے کو، تاکہ لوگوں کو اسے پہننے میں کسی ہچکچاہٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فینبرگ سکول آف میڈیسن میں انسدادی ادویات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینئر تفتیش کار نبیل الشورافہ کا کہنا ہے کہ یہ ہار صرف یہ نہیں بتاتا کہ کوئی شخص روزانہ کتنے سگریٹ پیتا ہے بلکہ یہ کہ سگریٹ کے جلنے سے لے کرمنہ میں رکھنے تک جب وہ کش لیتا، وہ کتنا سانس لیتا ہے، کش کے درمیان کتنا وقت ہوتا ہے اور اس کے منہ میں سگریٹ کتنی دیر تک رہتا ہے سب کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔
ان تمام تفصیلات کو تمباکو نوشی ٹوپوگرافی کہا جاتا ہے، جو دو وجوہات کی بنا پر اہم ہے۔ پہلا یہ کہ یہ سائنس دانوں کو تمباکو نوشی کرنے والوں کے درمیان نقصان دہ کاربن مونو آکسائیڈ کی نمائش کی پیمائش اور جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے اور کیمیائی نمائش اور تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کے درمیان تعلق کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے میں مددفراہم کرتا ہے۔
دوم، یہ لوگوں کو تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوششوں میں یہ سمجھ کر مدد کر سکتا ہے کہ تمباکو نوشی کی ٹپوگرافی کا تعلق کس طرح دوبارہ لگنے سے ہے (باقاعدگی سے تمباکو نوشی کی طرف واپس جانا)، جو اکثر چھوڑنے والے لوگوں میں ہوتا ہے۔
کیونکہ اکثر لوگ جب تمباکو نوشی چھوڑ چکے ہوتے ہیں تو وہ سگریٹ کے ایک یا دو کش ضرور لیتے ہیں یہ ہار اس کے بارے میں آگاہ کرسکتا ہے۔
یہ ہار مستقبل میں سگریٹ پینے والوں کو اس بری عادت سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوگا اور اس طرح کئی امراض سے تحفظ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News