
کیا آپ کو بھی دن میں کئی بار بھوک لگتی ہے؟ تو ان غذاؤں کو استعمال کریں
دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہیں جن کا میٹابولزم بہت تیز کام کرتا ہے اور کھانا کم وقت میں ہضم ہوکر بے وقت کی بھوک کا جگا دیتا ہے، اس طرح آپ دن میں کئی بار کھانا کھانے لگتے ہیں جو وزن بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔
تاہم کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو آپ کو دیر تک سیر رکھتی ہیں اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں ایسی غذاؤں میں فائبر، صحت مند چکنائی، پروٹین اور پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہیں۔
یہاں پر ایسی ہی سبزیوں اور پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جب آپ انہیں کھاتے ہیں تو یہ آپ کو وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور اہم غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں اس طرح یہ غذائیں امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کم کرنے اور دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں اور ساتھ ہی آپ کو دیر تک پیٹ بھرے کا احساس دلاتی ہیں ۔ یہاں پر ان ہی پھلوں اور سبزیوں کا ذکر کیا جارہا ہے۔
ایواکاڈو، تربوز، بلیک بیریز، کیلا، آلو بخارہ، رس بیری، بلیو بیری، ناشپاتی، زیتون، سیب، کیوی، کھیرا، پھلیاں، گاجر، واٹر کریس، مشروم، پھول گوبھی،
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News