Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کی وہ نشانیاں جو کئی ہفتوں یا مہینوں پہلے ظاہر ہو جاتی ہیں، جانیے

Now Reading:

فالج کی وہ نشانیاں جو کئی ہفتوں یا مہینوں پہلے ظاہر ہو جاتی ہیں، جانیے

فالج کی وہ نشانیاں جو کئی ہفتوں یا مہینوں پہلے ظاہر ہو جاتی ہیں، جانیے

فالج ایسی بیماری ہے جس کا اعلاج وقت پر نہ کیا جائے تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

 آج ہم آپ کو فالج کی وہ نشانیاں بتائیں گے جو فالج کے شکار ہر 3 میں سے ایک فرد میں کئی ہفتوں بلکہ مہینوں پہلے نمودار ہونے لگتی ہیں۔

 فالج کی ایک نشانی منی اسٹروک ہے جس کا سامنا فالج کے ایک تہائی مریضوں کو کئی دن، ہفتوں یا مہینوں پہلے ہوتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر فالج جیسا ہی مسئلہ ہے مگر اس میں دماغ کو مستقل نقصان نہیں پہنچتا بلکہ چند منٹ بعد مریض ٹھیک ہو جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ منی اسٹروک کی علامات کے بارے میں جاننا اہم ہے تاکہ مستقبل میں فالج کے خطرے کا علم ہو سکے اور اس کی روک تھام کی کوشش کی جا سکے۔

Advertisement

علامات

منی اسٹروک کی علامات فالج کی ان نشانیوں سے ملتی جلتی ہوتی ہیں جن کا سامنا آغاز میں ہوتا ہے۔

جسم کے ایک جانب کے ہاتھ، پیر یا چہرہ مفلوج ہو جانا، مسلز کی کمزوری یا سن ہونا اس کی ایک بڑی علامت ہے۔

اسی طرح بولنے میں مشکل محسوس ہونا یا دوسروں کی بات سمجھ نہ آنا بھی منی اسٹروک کی ایک علامت ہے۔

ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی ختم ہو جانا یا ہر چیز 2 نظر آنا بھی ایک اہم علامت ہے۔

جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکلات اور سر چکرانا بھی منی اسٹروک کی علامات میں شامل ہیں۔

Advertisement

مریضوں کو ایک سے زیادہ بار منی اسٹروک کا سامنا ہو سکتا ہے، جس کے باعث یہ علامات اور نشانیاں بار بار نظر آسکتی ہیں۔

ان علامات کا دورانیہ جتنا بھی مختصر ہو مگر ان کو بہت سنجیدہ لینا چاہیے۔

عموماً ایک منی اسٹروک کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے 10 منٹ تک ہو سکتا ہے، جس دوران ان علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر سے کب رجوع کیا جائے؟

 چونکہ منی اسٹروک کا سامنا حقیقی فالج سے چند دن یا مہینوں پہلے ہوتا ہے تو ان علامات کو دیکھتے ہی فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔

 

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر