
اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔
اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔
تو آج ہم آپکو بند ناک کھولنے کے 5 گھریلو طریقے بتائیں گے۔
بھاپ
بھری ہوئی ناک کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج یہ ہے کہ گرم بھاپ لی جائے، کیونکہ یہ جھلیوں کو نرم کرتی ہے اور ناک میں موجود رطوبت کو مائع کی شکل دیتی ہے۔
اس کے علاوہ بھاپ لینے سے خون کی فراہمی بھی مناسب ہوجاتی ہے اور آہستہ آہستہ تکلیف میں کمی آنے لگتی ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
پانی، بغیر چینی کی چائے یا سبزیوں کا شوربہ نزلہ و زکام کے لیے بہترین ہے۔
پانی یا چائے وغیرہ کا استعمال خاص طور پر بلغم کی جھلیوں کو صحیح حالت میں رکھنے، بلغم کو مائع کرنے اور اسے بہتر طریقے سے منتقل کرنے کے لیے اہم ہے۔
ریڈ لائٹ ٹریٹمنٹ
اس مسئلے کا علاج ایک خاص ریڈ لائٹ لیمپ سے انجام دیا جا سکتا ہے۔
یہ فارمیسیوں یا آن لائن دستیاب ہے۔ اس لیمپ کی گرم، آرام دہ روشنی نزلے زکام کی علامات کو کم کرنے اور وائرس اور بیکٹیریا سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے۔
پیاز
پیاز ناک کی بندش کو دور کرنے کے لیے سستا اور مؤثر گھریلو علاج ہے۔
آپ کو صرف ایک پیاز کو آدھا کاٹ کر بستر کے پاس پلیٹ میں رکھنا ہے۔ یہ عمل بھری ہوئی ناک میں موجود بلغم کو نرم کر دیتا ہے۔ اس کے لیے پسا ہوا لہسن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نمی
اگر آپ کی ناک بند ہے تو یہ آپ کی اپنی چار دیواری میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔
ایسا کرنے کے لیے، اپنے ہیٹر پر پانی کا ایک چھوٹا پیالہ رکھیں اور اس پر نم کپڑا رکھیں۔
ہوا میں نمی میں اضافہ خشک جھلیوں کے خلاف ایک ثابت شدہ علاج ہے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News