
کیا اونٹنی کے دودھ کو غذا میں شامل رکھا جاسکتا ہے؟
دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو اب ڈیری مصنوعات کا متبادل تلاش کر رہے ہیں، چاہے وہ جئی کا دودھ ہو، کاجو کا دودھ، سویا دودھ، چاول کا دودھ، ناریل کا دودھ یا بادام کا دودھ ہو، لیکن گائے کے دودھ کے تمام متبادل پودوں پر مبنی نہیں ہیں ان میں کچھ دوسرے جانوروں پر بھی مشتمل ہیں انہی میں اونٹنی کا دودھ بھی شامل ہے۔
اونٹنی کا دودھ صدیوں سے، صحراؤں جیسے سخت ماحول میں خانہ بدوش ثقافتوں کے لیے غذائیت کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔ اب یہ تجارتی طور پر بہت سے ممالک میں تیار اور فروخت کیا جارہا ہے۔
انٹنی کا دودھ گائے کے دودھ سے بہتر ہے۔اونٹنی کا دودھ وٹامن سی، پوٹاشیم، کیلشیم اور آئرن جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ پروٹین کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔ انٹنی کے دودھ میں گائے کے دودھ کی نسبت کم کولیسٹرول ہوتا ہے یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہتر آپشن ہو سکتا ہے جو لییکٹوز کو برداشت نہیں کرپاتے۔
جب بات کیلوری، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کی ہو تو اونٹ کے دودھ کا موازنہ گائےکے دودھ سے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس میں سیر شدہ چکنائی کم اوروٹامن سی، بی وٹامنز، کیلشیم، آئرن، اور پوٹاشیم، کیلوریز، پروٹین، چربی، کاربوہائیڈریٹ، تھامین، وٹامن سی، رائبوفلاوین موجود ہوتے ہیں۔
یہ صحت مند چکنائیوں کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے، جیسے لانگ چین فیٹی ایسڈ، لینولک ایسڈ، اور غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈ، جو دماغ اور دل کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
یہ جلد کو تروتاہ اور صحت مندرکھتا ہے، قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، دماغی صحت کا ضامن، جسم کی بہتر نشوونما کو فروغ دیتا ہے، خون کی گردش کو بہتر بناتاہے اور دل کو صحت مندرکھتا ہے۔
جہاں کے تک شوگر کے لیے اس کے فوائد کی بات آتی ہے تو کچھ شواہد اس ضمن میں موجود ہیں کہ یہ بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔ ویب ایم ڈی کے مطابق، محققین نے ہندوستان میں ایک کمیونٹی کا مطالعہ کیا جس میں ذیابیطس کے صفر کیسز ہیں۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ اونٹنی کے دودھ کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے ہوا ہے۔ مزید یہ کہ اونٹنی کا دودھ انسانی ماں کے دودھ کے قریب ترین قدرتی مادہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News