صبح اچھا ناشتہ کرنے کا بہترین فائدہ سامنے آگیا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق صبح اچھا ناشتہ کرنا جسمانی گھڑی کو متاثر ہونے سے بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ صبح اچھا ناشتہ اور رات کے کھانے سے گریز کرنا جسمانی گھڑی کو درست رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ہم نے روشنی (دماغ) اور غذا (جگر) کے حوالے سے جسمانی گھڑی کے ردعمل کا جائزہ لیا۔
تحقیق کے لیے ایک شخص پر تجربہ کرتے ہوئے اسے نیویارک سے پیرس کا ورچوئل سفر کرایا گیا (دونوں شہروں کے وقت میں 6 گھنٹے کا فرق ہے)۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ٹائم زون میں تبدیلی کے باعث طاری ہونے والی تھکاوٹ، سستی اور دیگر مسائل (اس مسئلے کے لیے جیٹ لیگ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے) کا دورانیہ کم کرنا ممکن ہے۔
تحقیق کے مطابق عموماً جیٹ لیگ پر قابو پانے میں کسی فرد کو 9 دن کا وقت لگتا ہے مگر ناشتے کی مقدار میں دوگنا اضافے اور رات کے کھانے سے گریز سے ایسا 5 دن میں ممکن ہو سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ صبح اچھا ناشتا کرنے سے جسمانی گھڑی کو درست رکھنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ جیٹ لیگ کے اثرات سے نمٹنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News