اگر آپکے شیمپو میں بھی ذیل میں بتائی گئی 5 چیزیں موجود ہیں تو اس کا نقصان جان لیں۔
سلفیٹ
اگر آپ شیمپو خریدنے گئے ہیں اور بوتل کے پیچھے تفصیلات لازمی پڑھیں اور اگر اس شیمپو میں سلفیٹ ہے تو اسے نہ خریدیں۔
سلفیٹ کو عام طور پر جھاگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بے شک سلفیٹ سر سے گندگی صاف کرتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ تمام قدرتی آئل بالوں سے ختم کردیتا ہے۔
اس کے نتیجے میں بال سوکھے ہوجاتے ہیں، ہیئر فولیکلز بھی اس سے کمزور ہوجاتے ہیں جو بال جھڑنے کا باعث بنتا ہے۔
پیرابینز
پیرابینز آپ میں ہارمونل تبدیلیاں لاتا ہے، اسے شیمپوز یا کریمز میں اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ چل سکیں لیکن یہ بالوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور بال جھڑنے کا سبب بھی بنتا ہے۔
فارمل ڈی ہائیڈ
اسے شیمپوز میں بیکٹیریا کی افزائش روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایسے شیمپوز کا انتخاب کریں جس میں یہ نہ ہو کیونکہ یہ بال کمزور کرنے کے ساتھ ہیر فال کا سبب بنتا ہے، اس کے علاوہ یہ خشکی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
سیلیکونز
اسے اکثر شیمپوز میں اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ یہ بالوں کو نرم و ملائم رکھیں، لیکن یہ عارضی طور پر صرف بالوں کو صحت مند اور نرم دکھاتے ہیں جب کہ بعد ازاں یہ اپنا اصل اثر دکھاتے ہیں۔
شیمپو کی خوشبو
کوشش کریں کہ جو شیمپو خریدیں وہ تیز خوشبو سے پاک ہو، خوشبو میں کیمیکل موجود ہوسکتے ہیں جو بالوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
