
ناشتہ نہ کرنے والوں کو ماہرین صحت نے خبردار کر دیا
ماہرین صحت نے ناشتہ نہ کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں معدے اور آنتوں سے متعلق کینسر کی اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں 63 ہزار افراد کی غذائی عادات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ان افراد میں 86 فیصد ناشتہ کرنے کے عادی تھے جبکہ 8 فیصد لوگ ناشتے سے دور رہنا پسند کرتے تھے۔
ان افراد کی صحت کا جائزہ 6 سال تک لیا گیا جس کے دوران ان میں سے 369 افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ناشتے سے دوری کو عادت بنانے والے افراد میں غذائی نالی، آنتوں، جگر، پِتے اور معدے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد کا گلوکوز میٹابولزم بدل جاتا ہے جبکہ دائمی ورم، موٹاپے اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News