Advertisement
Advertisement
Advertisement

امراض قلب کے خطرے کو ادویات کے بغیرکم کرنے کے چند حیران کن طریقے

Now Reading:

امراض قلب کے خطرے کو ادویات کے بغیرکم کرنے کے چند حیران کن طریقے
امراض قلب

امراض قلب کے خطرے کو ادویات کے بغیرکم کرنے کے چند حیران کن طریقے

دنیا بھر میں غیرصحت مند طرز زندگی کی وجہ سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتاجارہا ہے اور اس سے تحفظ کے لیے معالج کئی طرح کی ادویات تجویز کرتے ہیں تاہم کچھ عادات ایسی ہیں جن پر عمل کر کے آپ بغیر کسی دوا کے اس مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہاں پر چند آسان سے طریقے پیش کیے جارہے ہیں جو امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

سیر کوجائیں

ہفتے میں تین یا چار بار صرف 40 منٹ یا 25 منٹ کی سخت ورزش، جیسے جاگنگ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک وقت میں 10 منٹ بھی آپ کے دل کے لیے بہترین ہیں۔ اگر آپ ورزش کرنے کے لیے نئے ہیں یا اسے چھوڑنے پر دو بارہ اس طرف راغب ہورہے ہیں تو پہلے کم دورانیے کی ورزش سے آغاز کریں۔

دوست کے ساتھ کہیں باہر کھانا کھائیں

Advertisement

دوست آپ کے دل کو صحت مند رکھ سکتا ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے  کہ اکیلا رہنا، یا تنہا محسوس کرنا آپ کے دل کے لیے اتنا ہی برا ہے جتنا تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، یا ورزش نہ کرنا۔ آپ دوسروں سے کتنا جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں یہ احساس دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس لیے کسی پرانے دوست کے ساتھ کہیں باہر جائیں۔

زیادہ پھل اور سبزیاں کھائیں

غذائی اجزاء اور فائبر، کم کیلوریز اور کم چکنائی  دل کو صحت مند بناتے ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں، یہ آپ کے خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں اس طرح یہ ذیابیطس اور دل کی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔ تو غذا میں پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔

گری دار میوے

گری دار میوے میں موجود فائبر، غیر سیر شدہ چکنائی، اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز آپ کے جسم کو سوزش، “خراب” ایل ڈی ایل کولیسٹرول، اور خون کی نالیوں میں پلاک جمع کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ سب دل کی بیماری سے منسلک ہیں۔ آپ جس قسم کے گری دار میوے کا انتخاب کررہے ہیں اسے اعتدال میں استعمال کریں۔

اس کے علاوہ اپنی غذا میں سیلمن مچھلی کو شامل کریں، بچوں کے ساتھ کچھ کھلی فضا میں وقت گزاریں، یوگا کے کچھ پوز دل کو صحت مند رکھتے ہیں ایسے تمام پوز کی مشق کریں، رات میں 7 سے 8  گھنٹے کی پرسکون نیند کو یقینی بنائیں، ہر طرح کے نشے سے دور رہیں خصوصاً تمباکو نوشی سے، وزن کو بڑھنے سے بچائیں، زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر