اگر آپ اپنے دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی غذاؤں کا استعمال کریں۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، ساگ یا دیگر میں دماغی صحت کے لیے بہترین اجزا جیسے بیٹا کیروٹین، فولک ایسڈ، وٹامن K اور لیوٹین موجود ہوتے ہیں۔
سبزیوں پر مشتمل غذا دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک ہفتے میں ڈیڑھ سے 2 کپ پالک کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
گریاں
اخروٹ، بادام اور پستے جیسی گریوں کو دماغ کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
ہر گری کے اپنے منفرد فوائد ہوتے ہیں اور ان کا استعمال دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
مگر اخروٹ اس حوالے سے بہترین ہے، کیونکہ اس گری میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہیں جو دماغی تنزلی کی روک تھام کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
جو افراد دن بھر میں 15 سے 30 گرام گریاں کھاتے ہیں وہ دماغی ٹیسٹوں میں دیگر سے زیادہ اسکور حاصل کرتے ہیں۔
کافی اور چائے
ان گرم مشروبات کو لوگ ذہنی مستعدی برقرار رکھنے کے لیے پیتے ہیں مگر ان سے دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
چائے اور کافی میں موجود کیفین سے دماغ کی تفصیلات کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے جبکہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی دماغی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
دن بھر میں 4 کپ کافی یا چائے پینا بالغ افراد کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر کھانے کی عادت بھی دماغی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے جس کی وجہ ٹماٹروں میں لائیکوپین کی موجودگی ہے۔
یہ طاقتور کیروٹین دماغی امراض جیسے الزائمر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
دن بھر میں 9 سے 21 ملی گرام لائیکوپین کا استعمال دماغ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ایک ٹماٹر میں اوسطاً 3.2 ملی گرام لائیکوپین ہوتا ہے۔
ہلدی
ہلدی بھی صحت مند ذہن کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے، اس میں موجود curcumin نامی جز کو دماغی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید قرار دیا جاتا ہے، جس سے الزائمر سے تحفظ ملتا ہے جبکہ دماغی خلیات کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
مچھلی
مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، یہ فیٹی ایسڈز دماغ کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔
یہ فیٹی ایسڈز خون میں ایسے پروٹینز کی سطح کم کرتے ہیں جو دماغ میں جمع ہوکر الزائمر امراض کا باعث بنتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
