بعض اوقات ہم میں سے اکثر افراد مایوسی، اداسی، اور بیزاری کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ عمومی طور پر یہ علامات ایک سے دو ہفتے تک ٹھیک ہو جاتی ہیں، اور ہماری زندگیاں بہت زیادہ متاثر نہیں ہوتیں۔
اداسی کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، کبھی کبھار بغیر کسی وجہ کے بھی مایوسی یا اداسی شروع ہو سکتی ہے۔
زیادہ تر کیسز میں ہم خود ہی اس مایوسی کا مقابلہ کر لیتے ہیں جبکہ گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے بھی اداسی ٹھیک ہو جاتی ہے اور کسی علاج کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
لیکن یہ اداسی اس وقت ڈپریشن کہلانے لگتی ہے جب اداسی کا احساس دو ہفتوں سے زیادہ رہے اور پھر بھی ختم نہ ہو۔
تو آج ہم آپکو اُن غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس اور الٹرا پروسیسڈ غذائیں ہمیں ڈپریشن کا شکار کرسکتی ہیں۔
جی ہاں، اس تحقیق میں 42 سے 62 سال کے درمیان عمر کی 31 ہزار سے زائد سفید فام خواتین کی غذاؤں کا جائزہ لیا۔ ان میں تقریباً سات ہزار خواتین ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اسنیکس اور فوری تیار ہونے والے کھانوں سمیت الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت ڈپریشن کا سبب ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اسپارٹیم جیسی مصنوعی مٹھاس کا بھی ڈپریشن کی بلند شرح سے تعلق ہو سکتا ہے۔
محققین نے ڈپریشن کے لیے دو تعریفیں استعمال کیں۔ اسٹرکٹ اور براڈ۔
اسٹرکٹ ڈپریشن کا مطلب مریضوں کو کوئی ڈاکٹر ڈپریشن کے متعلق بتاتا ہے کہ اور مریض مسلسل اینٹی ڈپریسنٹ استعمال کرتا ہے۔
جبکہ براڈ ڈپریشن میں مریضوں میں اس کیفیت کی مطبی تشخیص ہوتی ہے اور وہ اس ہی طریقے سے اینٹی ڈپریسنٹ لیتے ہیں۔
تحقیق میں 31 ہزار 712 خواتین شریک ہوئیں جن میں 2122 اسٹرکٹ ڈپریشن جبکہ 4820 براڈ ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
محققین کے مطابق الٹرا پروسیسڈ فوڈ ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے البتہ اس کی وجہ کا علم نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
