ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچنے کے لیے دن میں کس وقت ورزش کرنا بہتر ہے؟
ذیابیطس کا مرض دنیا بھرکے ان امراض میں شامل ہے جو آگاہی کے باوجود تیزی سے پھیل رہا ہے یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں لیکن زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ذیابیطس سے بچنے کے لیے ورزش کے درست وقت کا تعین کیا گیا ہے۔
ہارورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے مشترکہ اس مطالعے میں جس کی سربراہی ڈاکٹر چراگ پٹیل، ہارورڈ میڈیکل اسکول، بوسٹن اور ان ساتھیوں نے کی ہے، اس تحقیق کے مطابق صبح اور دوپہر کی جسمانی سرگرمیاں ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں جبکہ شام کے وقت کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں اورٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔
اس تحقیق میں محققین نے دن کے مختلف اوقات میں ورزش کے جسم پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جو ٹائپ ٹو ذیابیطس کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
اس تحقیق میں یوکے بائیوبینک کے 93,095 کے شرکاء جن کی عمر 62 برس ہے کے ایک گروپ کا ایک ہفتے تک جائزہ لینے کے لیے ان کی کلائی میں ایکسلرومیٹرپہنایا گیا۔
محققین نے ایکسلرومیٹر کی معلومات کو میٹابولک ایکوئیلنٹ آف ٹاسک ایم ای ٹی جو کہ جسمانی سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کا ایک عام پیمانہ ہے سے منسلک کیا۔ تاکہ کسی بھی فرد کی دن بھی میں کی جانے والی تمام تر سرگرمیوں کو نوٹ کیا جاسکے۔
تحقیق کے نتیجے میں جو بات سامنے اس کے مطابق صبح اور دوپہر کے وقت کی جانے والی جسمانی سگرمیاں بالترتیب 10 اور 9 فیصد ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں کمی سے منسلک ہے۔ تاہم، شام کی جسمانی سرگرمی اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کے درمیان کوئی اہم تعلق نہیں پایا۔
محققین کا کہنا ہے کہ طرز زندگی کے دیگر عوامل، جیسے کہ نیند کا دورانیہ اور خوراک کی مقدار، صبح، دوپہر اور شام میں کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں کے اوقات اور دورانیے کو متاثر کرسکتی ہیں اور جسمانی سرگرمی ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے معاون ثابت ہوتی ہیں۔ اس لیے ورزش کے ساتھ ان عوامل کو بھی مد نظر رکھا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
