
یہ اسکرب ہونٹ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ حسین بھی بناتے ہیں
مسکراہٹ کتنی ہی دلفریب ہو اگر ہونٹ خوبصورت نہ ہوتو یہ چہرے کے حسن کو ماند کردیتے ہیں۔ ہونٹ کی جلد بہت حساس ہوتی ہے متوازن غذا کا نہ ہونا، پانی کی کمی، ذہنی تناؤ اور آلودگی کا سب سے زیادہ اثر ہونٹ کی جلد پر ہوتا ہے۔
یہ بات تو سب ہی جاتے ہیں کہ ہونٹ کی جلد پر جمی گرد اور میل صاف کرنے کے لیے ایکسفولیئشن ایک بہترین اور موثر طریقہ ہے۔ یہ آپ کے ہونٹوں کو زیادہ نرم اور ملائم بناتا ہے، یہ خشک، کھردرے اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ہموار کر کے قدرتی رنگت کو بحال کرتا ہے مزید برآں، ایکسفولیئشن ہونٹوں کے پگمنٹیشن سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ لیکن آپ کو اپنے ہونٹوں کے لیے بہترین ایکسفولییٹر تلاش کرنے کے لیے بازار سے مہنگے اور کیمیکل سے بھر پور اسکرب خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ باورچی خانے سے کچھ حیرت انگیز اجزاء استعمال کرتے ہوئے اسکرب تیار کرسکتے ہیں۔ ان اسکرب کی سب سے خاص بات یہ ہے ان میں جو اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں وہ ہونٹ کی کھردری جلد کو صاف کرنے کے ساتھ انہیں صحت مند بھی رکھتے ہیں۔
ہونٹوں کو چمک فراہم کرنے والا اسکرب
اجزاء
2 چمچ چینی
1 چمچ بادام کا تیل
1/4 چائے کا چمچ چارکول
1 چمچ بادام کا عرق
ہدایت
ان تمام اجزاء کو ایک پیالی میں لے کر اچھی طرح مکس کریں اور ہونٹوں پر لگا کر دائروں کی صورت میں مساج کریں اور چند منٹ بعد پانی سے دھولیں پھر ہوںٹ پر کسی بھی مؤسچرائزر کا استعمال کریں۔
خشک ہونٹوں کے لیے اسکرب
اجزاء
1 چمچ جوجوبا تیل
4 چمچ براؤن شوگر
3 چمچ شہد
2 قطرے پیپر منٹ آئل
3 چمچ ناریل کا تیل
ہدایت
ان تمام اجزاء کو ایک بھی کسی پیالی میں لے کر اچھی طرح مکس کریں اور ہونٹوں پر لگا کر انگلیوں کے پوروں کی مدد سے دائروں کی صورت میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور چند منٹ بعد پانی سے دھولیں پھر ہوںٹ پر کسی بھی مؤسچرائزر کا استعمال کریں۔
مشورہ: ایک اضافی ایکسفولینٹ کے لیے، اپنے ہونٹوں کو دانتوں کے برش سے آہستہ سے رگڑیں۔ اسے دو منٹ تک رہنے دیں، اور اپنے ہونٹوں کو دھو لیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News