Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا روزانہ ایک انڈا کھانا وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرسکتا ہے؟

Now Reading:

کیا روزانہ ایک انڈا کھانا وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرسکتا ہے؟
انڈا

کیا روزانہ ایک انڈا کھانا وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرسکتا ہے؟

صحت مند جسم کے لیے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی اس میں دیگر وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب بھی اہمیت رکھتا ہے اسی میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔

وٹامن ڈی کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین تصور کیاجاتا ہے تاہم، حالیہ تحقیق کے مطابق یہ وٹامن دل کی بہتر صحت کا بھی ضامن ہے۔

ذہنی اور جذباتی تندرستی کے ساتھ وٹامن ڈی جسمانی صحت کو فروغ دے کر آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، جو دانتوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ جتنی اس وٹامن کی اہمیت ہے اسی تناسب سے لوگوں میں اس کی کمی پائی جاتی ہے وٹامن ڈی کے حصول کا سب آسان اور سستا ذریعہ سورج کی روشنی ہے تاہم دیگر غذاؤں میں بھی اس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اسی میں انڈے بھی شامل ہیں۔

انڈے وٹامن ڈی کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں اور اس اہم وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یو ایس ڈی اے کے مطابق ایک بڑے انڈے میں آپ کی یومیہ تجویز کردہ مقدار کا تقریباً 11فیصد وٹامن ڈی ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ ناشتے میں دو انڈے کھاتے ہیں تو اس طرح آپ 22 فیصد وٹامن ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اگرچہ سورج وٹامن ڈی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، لیکن ان لوگوں کے لیے جو دن میں کافی سورج کی روشنی حاصل نہیں کر پاتے، ماہرین کا مشورہ ہے کہ وٹامن ڈی کو غذائی ذرائع سے حاصل کرنا صحت اور تندرستی کی کلید ہے۔

اگر آپ وٹامن ڈی کے لیے انڈے کو غذا میں شامل رکھ رہے ہیں تو زردی سمیت پورا انڈا کھائیں۔اگرچہ صرف انڈے کی سفیدی کھانا ایک صحت مند انتخاب ہے لیکن انڈے کی زردی ہر قسم کے غذائی اجزاء سے بھری ہوتی ہے جو آپ کے جسم  کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں، جیسے کہ پروٹین۔ اگر آپ زردی کے بغیر انڈا کھاتے ہیں تو آپ وٹامن ڈی کی کافی مقدار کھو سکتے ہیں۔

اگرچہ انڈے کی زردی کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہے لیکن ایسے افراد جو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو یہ کولیسٹرول ان کے لیے بہتر ہے۔

انڈے میں اتنی مقدار میں وٹامن ڈی کیسے ہوتا ہے؟ اس کا تعلق سورج کی روشنی  کی نمائش سے ہے جس میں مرغی کو رکھا جاتاہے۔

انسانوں کی طرح، مرغیاں بھی زیادہ وٹامن ڈی پیدا کر سکتی ہیں اگر وہ زیادہ سورج کی روشنی میں رہیں یہی وجہ ہے باہر کے ممالک میں پنجرے میں دیئے جانے والے انڈوں کے بجائے باہر کھیت میں دیئے جانے والے انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے جس میں مرغیاں کھیت میں آزادی سے گھومتے ہوئے انڈے دیتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر