
سیب پر یہ چھوٹے نشان کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی دنیا بھر میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔
یہ پھل صحت کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس کے ساتھ مٹھاس کی خواہش کو بھی پوری کرتا ہے جبکہ پیٹ کو بھرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب پر یہ چھوٹے نشان کیوں ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ان ننھے نشانوں کو لینٹی سیل کہا جاتا ہے اور آپ اسے سانس کی گزرگاہ تصور کر سکتے ہیں۔
لینٹی سیلز سیب کے ساتھ ساتھ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کے ذریعے وہ ‘سانس’ لینے کے قابل ہوتے ہیں۔
پودوں اور درختوں کو بھی ہم انسانوں کی طرح تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ‘تازہ ہوا’ کا مطلب کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے۔
پھول، درخت اور پھل سب کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے آکسیجن فراہم کرتے ہیں مگر انسانوں کی طرح پودوں کے نتھنے نہیں ہوتے تو لینٹی سیلز اس حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں۔
پھلوں یا درختوں کی چھال پر موجود ان ننھے سوراخوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اندر جاتی ہے اور آکسیجن باہر آتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News