آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ایلوویرا کو رات بھر بھگو کر صبح پینے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔
ایلوویرا کے گودے کو رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو صبح اٹھ کر نہارمنہ پی لیں۔
اس سے آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا، کھانا جلد ہضم ہوگا، تیزابیت اور سینے کی جلن بھی نہیں ہوگی۔
اس پانی کو پینا بالکل ایسا ہے جیسے کہ آپ کوئی ڈیٹاکس واٹر کو پی رہے ہوں۔ اس میں معدنیات اور وٹامنز کی ڈبل مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے لیے بوسٹرز کا کام کرتی ہے۔
یہ جلد کی تازگی کو بھی بڑھاتا ہے اور آرتھرٹک سوجن کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔
ایسے افراد جو گنج پن کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ بال اگانے کے معاملے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
ایلوویرا کے اس پانی میں وٹامن ای کے چند قطرے، عرق گلاب کے قطرے، تھوڑی سی آئسنگ شوگر، کوئی بھی فیرنس کریم میں ملا کر لگائیں، 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے فیس واش سے دھو لیں۔ یہ فیشل کی طرح کام کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
