سرخ گوشت چھوڑنے سے جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے جس میں پھل، سبزیاں، دالیں اور گوشت شامل ہوں ، تاہم اب دنیا بھر میں ایک نئی سوچ اور غذا کے حوالے سے ایک تبدیلی جنم لے رہی ہے جس کے مطابق سرخ گوشت کا استعمال کم یا نہ ہونے کے برابر کیا جارہا ہے۔
چاہے آپ جانوروں کو بچانا چاہتے ہیں یا ماحول کی حفاظت کرنا یا اپنی خوراک میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں سرخ گوشت کو غذا میں شامل نہ کرنے سے جسم میں کئی حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں جو یہاں پر پیش کی جارہی ہیں۔
وزن میں کمی
سرخ گوشت کیلوری سے بھرپور ہوتا ہے اسے غذا میں شامل نہ کرنے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تین اونس گائے کا گوشت 170 کیلوریز فراہم کرتا ہے لیکن پھلیوں کا ایک حصہ تقریباً 100 کیلوریز اور ٹوفو تقریباً 70 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ سبزی خور ان لوگوں سے زیادہ وزن کم کرتے ہیں جو گوشت کھاتے ہیں۔
کم تیزابیت
صحت مند رہنے کے لیے جسم کا پی ایچ لیول بیلنس ہونا ضروری ہے اور سرخ گوشت ہضم ہونے اور جسم میں جذب اوربے اثر ہونے کے دوران تیزابیت کا سبب بنتا ہے۔ اور جسم میں تیزابیت زیادہ ہونے سے کئی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
گیس اور اپھارہ سے نجات
جسم سرخ گوشت کو دیگر کھانوں کی نسبت زیادہ دیر اور آہستہ ہضم کرتا ہے، اسی وجہ سے جمبو سٹیک ڈنر کے بعد آپ کو قبض، پیٹ میں درد اور گیس جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جرنل نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہونے والی 2015 کی ایک تحقیق کے مطابق سبزی خوروں میں سوجن کی شرح گوشت کھانے والوں کی نسبت میں کم ہوتی ہے۔
صحت مند جلد
صاف اور نکھری جلد اندر سے شروع ہوتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں جن میں وٹامن اے، سی اور ای کثیر مقدار میں موجود ہوتی ہے استعمال کریں یہ وٹامنز داغ دھبوں کا سبب بننے والے فری ریڈیکلز سے لڑنے کے لیے مشہور ہیں۔
کولیسٹرول کی بہتر سطح
سرخ گوشت کو غذا میں شامل نہ رکھنے سے آپ مضر صحت چکنائیوں سے بچے رہتے ہیں جو کولیسٹرول کی بلند سطح سے منسلک ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آپ کی روزانہ کی کیلوریز کی مجموعی مقدار میں سیر شدہ چربی 5 سے 6 فیصد ہونی چاہئے اور یہ توازن ہائی کولیسٹرول کے خطرے کو کم کرتا ہے، جو شریانوں کی دیواروں میں پلاک کی تعمیر کا باعث بن سکتا ہے۔
کینسر سے تحفظ
گائے کے گوشت پر پابندی لگاکر آپ بڑی آنت یا آنتوں کے کینسر سے بچ سکتے ہیں، خاص طور پر اگر ایسے افراد جن کے خاندان میں یہ مرض موجود ہو۔ زیادہ سیر شدہ چکنائی والی خوراک جسم کے اندر سوزش میں اضافہ کرتی ہے، اور دائمی سوزش کا تعلق کینسر کی نشوونما سے ہے۔
سرخ گوشت کو زیادہ درجہ حرارت پر پکانا کئی مرکبات کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے جو جینیاتی رجحان والے لوگوں میں آنتوں کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
دائمی امراض کا کم خطرہ
سرخ گوشت کو مینو سے ہٹانا متعدد بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ سرخ گوشت میں سیر شدہ چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ امراض قلب، موٹاپا اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔
بھرپور توانائی
ہمیں بہتر توانائی کے لیے ایک صحت مند دل، ایک صحت مند نظام انہضام، ایک صحت مند دماغ اور جسم کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ کی غذا میں سرخ گوشت کے بجائے صحت سے بھرپور خوراک جیسے پھلیاں، پودوں پر مبنی چکنائی، مکمل اناج، پھل اور سبزیاں شام ہوں گی تو یہ سب توانائی کی سطح کو بلند کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
